—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ڈی چوک توڑ پھوڑ کیس میں بانئ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج عامرضیاء نے بشریٰ بی بی کی درخواست عبوری ضمانت پر سماعت کی۔

وکیل انصر کیانی نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار ہیں، ان کا حاضری سے استثنیٰ منظور کیا جائے۔

بشریٰ بی بی کا ترجمان کون ؟ پی ٹی آئی میں تنازع کھڑا ہوگیا

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مشال یوسفزئی کو صرف لیگل معاملات سونپے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر زاہد آصف نے استدعا کی کہ بشریٰ بی بی شاملِ تفتیش نہیں ہوئیں، ان کی ضمانت خارج کی جائے، بشریٰ بی بی کے جمع کرائے گئے مچلکوں کی بھی تصدیق کی جائے۔

بشریٰ بی بی کے وکیل انصر کیانی نے پھر استدعا کی کہ بشریٰ بی بی ہر کیس کا دفاع کر رہی ہیں، پولیس جیل جا کر انہیں شاملِ تفتیش کر لے۔

پراسیکیوٹر شاہد آصف نے کہا کہ عبوری ضمانت کی درخواست ہے، بشریٰ بی بی کی حاضری لازمی ہے۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بی بی کی

پڑھیں:

26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  

اسلام آباد(این این آئی+نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد کی عدالت نے 26 نومبر کو احتجاج پر درج مقدمات میں 30 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افصل مجوکا نے 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے ضمانت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تھانہ رمنا کے مقدمے میں گرفتار 30 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست خارج کردی۔عدالت کی جانب  سے وکلاء صفائی اور پراسکیوشن کے دلائل مکمل ہونے پر ہفتے کو فیصلہ محفوظ کیا  تھا۔

متعلقہ مضامین

  • بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 7 فروری تک توسیع
  • سینیٹر فیصل جاوید کی حفاظتی ضمانت میں 10فروری تک توسیع
  • غیر قانونی بھرتی کیس میں شریک ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • 9 مئی مقدمات، 6 پی ٹی آئی راہنماؤں کی عبوری ضمانت کی توثیق
  • 26 نومبر احتجاج، 30 ملزموں کی درخواست ضمانت خارج  
  • سندھ ہائیکورٹ‘عارف علوی کی حفاظتی ضمانت منظور‘گرفتاری کی استدعا منظور
  • فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی سہولت اب مزید 26 شہروں میں دستیاب
  • بشریٰ بی بی کی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
  • اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع