ملک میں کُل ووٹرز کتنے؟ الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کر دیں۔
ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 515 ہو گئی ہے، جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.
پاکستان میں انتخابی میلہ سجنے میں اب بس کچھ دن باقی رہ گئے ہیں۔ 8 فروری کو تمام پاکستانی اپنا ووٹ کاسٹ کرکے، اپنی حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے اپنا منتخب نمائندہ قومی اسمبلی میں بھیجنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ57 ہزار 626 ہیں۔
بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 55 لاکھ 37 ہزار 699 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 اور خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں
خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، جن میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 ہیں۔
پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہے، جن میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ11 ہزار 112 اور خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیں۔
اس کے علاوہ سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ہے، صوبے میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 اور خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں ووٹرز کی تعداد جن میں مرد ووٹرز الیکشن کمیشن ملک میں
پڑھیں:
اثاثوں کی تفصیلات جمع، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 اراکین کی رکنیت بحال
قومی اسمبلی کے 6 اور صوبائی اسمبلیوں کے 21 اراکین کی رکنیت بحال کر دی گئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کی۔
پنجاب اسمبلی کے 14، سندھ کے 3 اور خیبر پختونخوا کے چار اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
قومی اسمبلی کے 6 اراکین میں سعد وسیم، محمد رضا حیات، طارق بشیر چیمہ اور دیگر شامل ہیں۔
جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن سردار محمد بخش مہر، شیراز شوکت راجپر اور حنا دستگیرکی رکنیت بحال کی گئی ہے۔