پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے: گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
منڈی بہاؤ الدین: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہےکہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔
منڈی بہاوالدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پھالیہ میں یونیورسٹی آف گجرات کیمپس کے قیام کیلئے پوری کوشش کروں گا۔
گورنر پنجاب نے کشتی حادثے میں مرنے والوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کشتی سے یورپ جانے والے نوجوان کی موت افسوسناک ہے، انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائی کرکے انہیں نشان عبرت بنایا جائے، اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر کے اس کام کو روکا جائے اور اس سلسلے میں وزیراعظم سےبھی بات کروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی کو پلاننگ کے تحت کمزور کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اس متنازع عمارت کو آخر ’لافانی‘ کیوں کہا جاتا ہے؟ جانیے
لافانی نامی یہ عمارت، ایکواڈور کی ایک مشہور عمارت ہے جو ماچالا شہر میں واقع ہے۔
یہ عمارت غیر معمولی طور پر تنگ گراؤنڈ فلور اور اوپری منزلوں کی کمزور ساخت کے لیے مشہور ہے۔
شہر کے وسط میں واقع یہ عمارت 30 سال سے زیادہ عرصے سے ایکواڈور میں آنے والے زلزلوں کو حیران کُن طور پر سہہ چکی ہے۔
اسے دیکھ کر آپ کو لگتا ہوگا کہ ہلکا سا جھٹکا اس چار منزلہ عمارت کو گرانے کے لیے کافی ہوگا لیکن آپ غلط ہیں۔ یہ سنگین زلزلوں سے بچ گئی ہے جس میں 2023 میں آںے والا 6.5 شدت کا زلزلہ بھی شامل ہے۔
یہ اوپری تین منزلوں کے لیے سب سے زیادہ مشہور ہے جس کی پیمائش پانچ میٹر ہے اور بغیر کسی ستون کے قائم ہیں۔
اس کی بظاہر کمزور سی تعمیر کے باوجود زلزلوں کے خلاف اس کی مثالی مزاحمت نے اس عمارت کو 'لافانی' کا لقب دیا ہے۔