پاک فوج اور محکمہ صحت عامہ کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں جہلم ویلی کے علاقے ساون میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد  کیا گیا، جس میں شہدا اور غازیوں کے لواحقین سمیت علاقہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
 

فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا۔ اس موقع پر مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں شعبہ گیسٹرو انٹرالوجسٹ، گائنا کالوجسٹ، میڈیکل اسپشلسٹ و دیگر ماہرین صحت موجود تھے۔

علاقہ عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر پاک فوج کی اس کاوش کا خیر مقدم کیا اور مستقبل میں بھی اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ 

بعد ازاں پاک فوج کی جانب سے  ریٹائرڈ فوجیوں اور شہدا کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے پروگرام کا انعقاد بھی کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں ریٹائرڈ فوجیوں اور شہدا کے اہل خانہ نے شرکت کی ۔ 

پروگرام میں ایک موبائل شکایت سیل قائم کیا گیا، جہاں ویٹرنز کی شکایات سنی گئیں اور ان کے حل کے لیے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے دور دراز کے علاقوں میں اس طرح کے میڈیکل کیمپس کا  سلسلہ سال بھر جاری رہتا ہے، جسے مقامی افراد کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فری میڈیکل کیمپ پاک فوج

پڑھیں:

آج ملک میں بارش کے کتنے امکانات؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی

حالیہ مغربی سسٹم کے تحت لاہور ڈویژن اور ارد گرد اضلاع میں بادل مٹر گشت کریں گے لیکن بارش کے امکانات کم ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں آج ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔

بادل برسانے والا یہ سلسلہ آج رات پاکستان سے نکل جائے گا، بادلوں کا سسٹم نکل جانے کے بعد دوبارہ خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 تک جانے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف
  • وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر سے آزاد کشمیر کے شہریوں کو کتنا فائدہ ہوگا؟
  • ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،آزاد کشمیر میں دانش اسکولوں کا جال بچھا دیں گے، وزیر اعظم
  • وزیراعظم شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر پہنچیں گے۔
  • شہباز شریف آج بھمبر آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
  • آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری، بالائی علاقوں میں سڑکیں بند
  • سکھر،پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد
  • آج ملک میں بارش کے کتنے امکانات؟محکمہ موسمیات کی جانب سے اہم خبر آگئی