حمل:
21 مارچ تا 21 اپریل
آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کرہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے لہٰذا تھوڑی سی اضافی کوشش کرینگے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں مقدمے کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21 جون
آج کے دن آپ کسی پر بھی غصہ نہ کریں بس اپنے غصے کو دباتے رہیے کیونکہ یہی چیز کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔
سرطان:
مخالفین کے ساتھ زیادہ نہ الجھیں بلکہ کوشش کریں کہ معاملات صلح صفائی کے ساتھ ہی طے پاجائیں کیونکہ مقدمہ بازی کرنا کسی بھی لحاظ سے آپ کیلئے فائدہ مند نہ ہے۔
اسد:
24 جولائی تا 23 اگست
مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے آج کے دن اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو۔
سنبلہ:
24 اگست تا 23 ستمبر
امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں آپ کے گھریلو معاملات بھی آج صلح صفائی سے سلجھ سکیں گے۔
میزان:
24 ستمبر تا 23 اکتوبر
آج کے دن ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی بھی حفاظت کریں۔
عقرب:
24 اکتوبر تا 22 نومبر
ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی مگر آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے رہائش کی تبدیلی ممکن ہے۔
قوس:
23 نومبر تا 22 دسمبر
ماضی کی تلخ یادوں کو بھُلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات قابو میں رہ سکتے ہیں۔
جدی:
23 دسمبر تا 20 جنوری
کاروباری حضرات بہت زیادہ ہوشیاری کے ساتھ سرمایہ کاری کریں مخالفین کی تعداد میںاضافہ ہو سکتا ہے کوشش کریں کہ ایسا نہ ہو ورنہ آپ کو ناقابل فہم مسائل پیش آسکتے ہیں۔
دلو:
21 جنوری تا 19 فروری
ملازمت پیشہ حضرات کیلئے آج کا دن بہتر ثابت ہو سکتا ہے ان کی کوشش رنگ لا سکتی ہے اور باآسانی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں فائدہ نہ ہو گا۔
(نوٹ: یہ عام پیش گوئیاں ہیں اور ہر ایک پر لاگو نہیں ہوسکتی ہیں۔)
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سکتے ہیں سکتا ہے کے ساتھ سکتی ہے
پڑھیں:
شیخ رشید کا اہم بیان : مذاکرات جاری ہیں مگر تفصیلات سیاسی جماعتیں ہی بتا سکتی ہیں
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک میں مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن یہ کہ مذاکرات کس سے ہو رہے ہیں اس کی وضاحت سیاسی جماعتیں ہی کر سکتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جہاں وہ نو مئی کے کیسز کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے شیخ رشید نے کہا کہ حالات کو بہتر ہونا چاہیے کیونکہ ملک پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہا ہے انہوں نے زور دیا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری آنی چاہیے اور معاشی طور پر عوام کو ریلیف ملنا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کے کیسز کی تعداد بہت زیادہ ہے ان کیسز کے ٹرائل کا چار ماہ میں مکمل ہونا مشکل ہے کیونکہ صرف راولپنڈی میں چھتیس ہزار کیسز درج ہیں جن میں پچیس ہزار افراد مفرور ہیں اور بقیہ کیسز میں چارج شیٹیں دی جا رہی ہیں کچھ چارج شیٹیں آج دی جائیں گی اور باقی کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا میڈیا سے گفتگو کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیا گیا ہے تو اس پر شیخ رشید نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس بارے میں صرف سنا ہے اور مزید کوئی تبصرہ کیے بغیر وہ روانہ ہو گئے ان کے اس مختصر جواب سے واضح ہے کہ وہ اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کر رہے تھے شیخ رشید نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور تمام جماعتوں کو مل کر ایسا راستہ نکالنا ہوگا جس سے عوام کو فائدہ پہنچے اور ملک آگے کی طرف بڑھے