کراچی:

خواجہ اجمیر نگری شادی ہال کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں نمازیوں سے لوٹ مار کرنے میں ملوث زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔

ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ خواجہ اجمیر نگری 4 اسٹار لان سیکٹر 3 اندرون روڈ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نماز پڑھنے کے لیے جانے والے شہری انعام سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور نقد رقم چھین کر فرار ہوئے تو شہری کے شور شرابہ کرنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم  زخمی ہوا جسے دوسرے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کا ایک ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔

سرفراز کمانڈو نے بتایا کہ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عزیز الرحمٰن عرف کاشف کالا اور اس کے گرفتاری ساتھی کی شناخت عادل نور عرف سردار سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کریمنل ہیں، ان کا تعلق سردار بلوچ گینگ سے ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے 3 چھیننے ہوئے موبائل فون، ایک پستول مع 4 گولیاں اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ملزمان اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکے ہیں، ان کا کرائمنل ریکارڈ ہے اور یہ گینگ نمازیوں سے لوٹ مار میں ملوث ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس مقابلہ:50وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار،دو فرار

پولیس مقابلے میں سنگین وارداتوں میں ملوث ایک ڈاکو گرفتار، دوفرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق گائوں 14/1Rبرساتی میں تین مسلح ڈاکو شہری اطہر شاہ سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل ، نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس نے ڈاکووں کا تعاقب کیا، برساتی کے نزدیک ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مختلف اطراف سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دیا، پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،جسے گرفتار کر لیا گیا۔ دوڈاکو رات کی تاریکی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ڈاکو کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، نقدی اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا، ابتدائی تفتیش میں خطرناک ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی، عمران سرقہ، راہزنی اور ڈکیتی جیسے 50سنگین جرائم میں ملوث پایا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • مقابلے میں ہلاک ملزمان دکاندار باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے،پولیس
  • نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں زخمی تیسرا ملزم بھی ہلاک
  • پولیس مقابلہ:50وارداتوں میں ملوث ڈاکو گرفتار،دو فرار
  • کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی: 4 ہزار جعلی ڈالرز سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں  کارروائی؛ ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار
  • لاہور؛ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی میں نائیجیرین باشندے سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی، ملیر میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق
  • کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ سے 2 بھائی قتل 3 زخمی، مقدمہ درج