سکولوں میں 9 دن کی چھٹیاں مگر کہاں ؟ طلباء کے لیے خوشخبری آگئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں رمضان سے قبل ہی اسکولوں میں طلبا اور عملے کو 9 دن کی چھٹیاں مل گئیں،سکول 8 فروری سے 16 فروری تک بند رہیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے اسکولوں میں ’مڈٹرم بریک‘ کا اعلان کیا گیا ہے جس کا آغاز 10 سے اور اختتام 14 فروری کو ہوگا۔
یہ تعطیلات تو محض 4 دن کی ہیں لیکن مجموعی پر ایک ساتھ 9 چھٹیاں مل جائیں گی کیوں اس میں دو بار دو دو ہفتہ وار چھٹیاں ساتھ مل رہی ہیں۔8 فروری اور 9 فروری کو سکول میں ہفتہ وار چھٹی ہوگی جب کہ 10 فروری پیر سے 14 فروری جمعے تک مڈ ٹرم چھٹیاں ہوں گی جبکہ 15 اور 16 فروری کو بھی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
پاکستان کی 47 جامعات نے ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2025 میں جگہ بنالی
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔