ملک میں ووٹرز کی تعداد کتنی ہوگی؟الیکشن کمیشن نے تفصیلات جاری کردیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تفصیلات جاری کردی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد13کروڑ26لاکھ 68ہزار515ہو گئی،ملک میں مردد ووٹرز کی تعداد7کروڑ12لاکھ 75ہزار222 ہے،ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد6کروڑ 13لاکھ 93ہزار293ہے،ملک میں مرد ووٹرز کی شرح 53.72،خواتین ووٹرز کی شرح 46.
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا
الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ25لاکھ 89ہزار371ہے،کے پی میں مرد ووٹرز 1کروڑ22لاکھ 84ہزار853 جبکہ خواتین ووٹرز1کروڑ3لاکھ 4ہزار518ہیں،اسی طرح پنجاب میں مرد ووٹرز4کروڑ24لاکھ 11ہزار112جبکہ خواتین ووٹرز3کروڑ53لاکھ 4ہزار883ہیں،سندھ میں ووٹرز کی تعداد2کروڑ78لاکھ 24ہزار706ہے،سندھ میں مرد ووٹرز 1کروڑ50لاکھ 34ہزار499جبکہ خواتین ووٹرز 1کروڑ27لاکھ 90ہزار207ہیں۔
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: میں مرد ووٹرز الیکشن کمیشن میں ووٹرز کی ملک میں
پڑھیں:
اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے پر 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔
قومی اسمبلی کے 5، پنجاب کے 14، سندھ اسمبلی کے 3 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی ،الیکشن کمیشن نے 16 جنوری کو اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ان اراکین کی رکنیت معطل کی تھی۔
یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل، میاں اظہر، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، طاہر اقبال، فرخ الطاف کی رکنیت معطل کی تھی۔
پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس، جاوید کوثر شامل ہیں ، اس کے علاوہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سمیت سندھ اسمبلی کے 15 اراکین کی رکنیت معطل کر دی گئی ہے۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ سینیٹر محمد قاسم اور عبدالقدوس کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر عدنان قادری، مینا خان،فضل الٰہی کے نام بھی شامل ہیں۔
علاوہ ازیں بلوچستان اسمبلی کے 5 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ ارکان سینیٹ و اسمبلی رکنیت بحالی تک قانون سازی اور اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔