Jang News:
2025-01-23@07:07:07 GMT

پشاور میں گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

پشاور میں گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف

— فائل فوٹو

پشاور میں بھی گداگری منظم منصوبہ بندی کے تحت چلنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس حوالے سے کمشنر آفس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گداگری کے دھندے میں ملوث 24 ٹھیکے داروں کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق ٹھیکے داروں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔

کراچی: گداگری اور جعلی دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے کی کوشش، 8 مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے گداگری اور جعلی دستاویزات پر سفر کرنے میں ملوث 8 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔

گداگری کے خلاف آپریشن میں تقریباً 120 گداگروں کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

کمشنر آفس کے مطابق زیرِ حراست گداگروں میں 70 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی میں  کارروائی؛ ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار

کراچی:

شہر قائد میں ایک کارروائی کےد وران ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کی چھاپا مار ٹیم نے صدر کے علاقے میں کارروائی کی اور جعلی امریکی ڈالرز کی خرید و فروخت میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 ہزار 500 جعلی ڈالرز برآمد کرلیے۔

حکام کے مطابق قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی  شروع کردی گئی ہے جب کہ جعلی ڈالرزسپلائی کرنے والے مرکزی ملزم کی گرفتار ی کے لیے بھی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاری کے فروغ کی جامع منصوبہ بندی
  • مذاکرات کاروں سے قیادت نے کہا اسمبلی کو معمول کے مطابق نہیں چلنے دینا: ایاز صادق
  • بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانی ہو جائیں ہوشیار! قونصلیٹ کی نئی ہدایات جاری
  • ڈپٹی چیف وزات منصوبہ بندی نثار احمد کا تبادلہ،ڈی جی وزارت انسانی حقوق تعینات،نوٹیفکیشن سب نیوز پر
  • غزہ میں ملبے کے نیچے 10 ہزار لاشیں موجود ہونے کا انکشاف
  • تھائی لینڈ کا سفر کرنیوالوں کیلئے نئی پالیسی جاری
  • ایف بی آر نے منصوبہ بندی آئی ایم ایف سے شیئر کی ہے
  • کراچی: 4 ہزار جعلی ڈالرز سمیت 2 ملزمان گرفتار
  • کراچی میں  کارروائی؛ ہزاروں جعلی امریکی ڈالرز برآمد، 2 ملزمان گرفتار