عدالت عظمیٰ، زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد(آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے زلزلہ متاثرین بحالی کی وفاقی و صوبائی حکومت اور ایرا ایڈیٹر جنرل پاکستان سے بھی زلزلہ متاثرین فنڈز کی آڈٹ رپورٹ طلب کی ہے ،جبکہ بنچ کے رکن جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے ہیں کہ اکتوبر 2025 میں زلزلہ کو 20 برس ہو جائیں گے۔ کیا زلزلہ متاثرین کا 50 سالہ منصوبہ ہے۔ لگتا ہے 50 برس بعد بھی زلزلہ متاثرین آبادکاری کے پروجیکٹس مکمل نہیں ہونگے۔۔جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاکہ وہ منصوبے کہاں پر ہیں جو مکمل ہوئے۔ انسانوں کے لیے منصوبے بنائے گئے یا جنوں کے لیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زلزلہ متاثرین
پڑھیں:
کراچی: 9 مئی کیس، تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی
---فائل فوٹو9 مئی کے کیس میں نامزد تحریکِ انصاف کے ملزمان کارکنوں پر فردِ جرم عائد نہ ہو سکی۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
تحریکِ انصاف کے رہنما راجہ اظہر، فہیم خان و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کو 9 مئی کے مقدمات کو 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
فاضل جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کر دی گئی۔
بعد ازاں عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔