حیدرآباد(نمائندہ جسارت)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے تحریک حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل کے نام تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ اکتوبر2023 ء کو طوفان الاقصیٰ کے نام سے آپ نے جس عظیم جہاد کا آغاز کیا تھا جس میں 15ماہ تک پچاس ہزار کے قریب مجاہدوں نے شہادت کے جام نوش کئے بے شمار لوگ زخمی ہوئے پورا غزہ ملبہ کا ڈھیر بن گیا کہیں سے کوئی امداد نہیں آئی لیکن یہ تمام مصائب مجاہدوں کے عزم اور حوصلہ کو شکست نہیں دے سکے وہ دھشت گرد اسرائیل جو حماس کو ختم کرنے کی اور غزہ کو فتح کرنے کی باتیں کررہا تھا اس کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی حماس سے ان کی شرائط پر مذاکرات کر کے غزہ کے مقبوضہ علاقوں کو خالی کرنے کی قیدیوں کورہاکرنے اور باڈر کھولنے اور جنگ بندکرنے کا معاہدہ کرنا پڑا جو غزہ کے مظلوم عوام کے استقامت اور لازوال قربانیوں کی عظیم فتح ہے جس پر میں اپنی جماعت جمعیت علما پاکستان اور ملک پاکستان کی مذہبی جماعتوں کے سب سے بڑے اتحاد ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے آپ کو اور آپ کے ذریعہ حماس کے مجاہدوں اور غزہ کے مظلوم مگر با ہمت عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی بے مثال قربانیوں سے یہ فتح کا سورج طلوع ہوااور پوری امت مسلمہ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس معاہدہ کی تکمیل کیلیے اپنا پورا اثرارسوخ استعمال کریں اور جب باڈر کھل جائیں تو تباہ شدہ غزہ کی بحالی اور بے گھر اور بے سروسامان افراد کیلیے ضرویات زندگی کی فراہمی کیلیے بھرپور کوشش کرکے اس جہاد میں عملی حصہ ڈال کر اپنے رب کی رضا حاصل کریں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لندن: امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج، فوارے کا پانی سرخ کردیا گیا

لندن: برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیل کے مظالم کے خلاف ایک منفرد انداز میں احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، جہاں مظاہرین نے ایک تالاب یا فوارے میں سرخ رنگ ڈال کر اسے خون کے پانی میں بدل دیا۔

احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ سرخی غزہ میں بہنے والے بے گناہ فلسطینیوں کے خون کی علامت ہے، جسے دنیا نظر انداز کر رہی ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیل کو نہ صرف سیاسی بلکہ فوجی امداد دے کر اس ظلم میں شریک ہے۔

احتجاج کے دوران مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "Stop Arming Israel"، "Blood On Your Hands" اور "Free Palestine" جیسے نعرے درج تھے۔

سوشل میڈیا پر اس علامتی احتجاج کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں عالمی سطح پر عوامی ہمدردی اور حمایت مل رہی ہے۔

 

مظاہرین نے عالمی برادری اور بالخصوص امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالے اور فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کو روکے۔


 

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • اسرائیل حماس سے شکست کھا چکا، مسلم حکمران غیرت کا مظاہرہ کرکے خاموشی توڑیں، حافظ نعیم الرحمان
  • پاکستان ریلویز کی ٹرینوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، مسافر کیڑے مکوڑوں کیساتھ سفر کرنے پر مجبور
  • اسرائیلی فوج کا موراگ کوریڈور پر قبضہ، رفح اور خان یونس تقسیم، لاکھوں فلسطینی انخلا پر مجبور
  • حماس کی جانب سے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط
  • ہم فرانسیسی صدر کے بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں، حماس
  • اسرائیل، امریکا اور بھارت کا علاج صرف اور صرف جہاد ہے، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر
  • پاکستان کیلیے بڑی خوشخبری؛ سعودی عرب نے حج کوٹے میں 10 ہزار عازمین کا اضافہ کردیا
  • لندن: امریکی سفارتخانے کے باہر اسرائیلی مظالم کے خلاف منفرد احتجاج، فوارے کا پانی سرخ کردیا گیا
  • یرغمالیوں کی رہائی؛ حماس اور امریکا مذاکرات اسرائیل نے ناکام بنادیئے