فیصل آباد، طلبہ نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش ناکام بنادی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سنی اتحاد کونسل کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کی کوشش طلبا نے ناکام بنادی۔ فیصل آباد میں پولیس صاحبزادہ حامد رضا کو گرفتار کرنے جامعہ رضویہ پہنچی تو طلبا ڈھال بن گئے اور انہوں نے مدرسے کے دروازے بند کر لیے۔ پولیس نے صاحبزادہ حامد رضا کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا تو سنی اتحاد کونسل کے سربراہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام کیسز میں عدالتوں سے ضمانتیں حاصل کی ہوئیں ہیں۔ترجمان حامد رضا کے مطابق پولیس نے نہیں بتایا کہ کس کیس میں گرفتار کرنے آئے تاہم کچھ دیر بعد پولیس کی بھاری نفری گرفتاری کے بغیر جامعہ رضویہ سے روانہ ہوگئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری سے پہلے ڈمپروں کیخلاف کریک ڈاؤن
ویب ڈیسک:ڈمپر ڈرائیور کے گرفتاری دینے سے پہلے کراچی ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جس کے دوران 27 ڈمپر ضبط کر لیے گئے اور ایک ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا، 142 ڈمپروں کے ڈرائیوروں پر چالان اور بھاری جرمانے کیے گئے۔
شارعِ فیصل پر ٹریفک پولیس سے بھاگنے والے ڈمپر ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے ٹریفک پولیس نے ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور دیگر سے رابطہ کیا تھا۔
موسم کے حوالے سے خبر آگئی
پہلے تو انہوں نے وقت مانگا بعد میں وہ اپنے وعدے سے پیچھے ہٹ گئے اور ڈمپر و ڈرائیور کو پیش نہ کر سکے۔
اس کے بعد ٹریفک پولیس نے ڈمپروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا۔
ٹریفک پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کی حوالگی تک کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔