پڈعیدن: مضرِ صحت اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پڈعیدن (نمائندہ جسارت) نوشہرو فیروز میں ضلعی انتظامیہ اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے مشترکہ آپریشن میں مضرِ صحت اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن میں 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ مضر صحت دودھ، مٹھائی، کوکنگ آئل و دیگر اشیاء کو چیک کرنے کے بعد متعدد دکانونداروں پر جرمانے بھی عائد کیے گئے۔ آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرو فیروز علی شان ملک اور سندھ فوڈ اتھارٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر عمارہ فرید خانزادہ کر رہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا، مضر صحت اشیاء فروخت کرنے سے انسانی صحت پر سنگین اثرات رونما ہوتے ہیں، آپریشن میں کافی مقدار میں ملاوٹ شدہ دودھ کی نشاندہی کے بعد ضایع بھی کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرکے دکانیں سیل جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں، انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو ہرگز بخشا نہیں جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی شہر میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس کو ہدایات جاری کردیں۔ کراچی پولیس چیف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔ پولیس چیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ دیواروں پر غیر ضروری پینٹنگز اور اشتہارات لگانے پر مقدمات درج کئے جائیں گے۔