نواب شاہ: پی ایم سی اسپتال میں میڈیکل وارڈ کی لفٹ خراب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
نواب شاہ (نمائندہ جسارت) پی ایم سی اسپتال میں میڈیکل وارڈ کی لفٹ خراب، مریض مشکلات کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق پی ایم سی اسپتال میں میڈیکل وارڈ کی لفٹ کئی دن سے خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں اور ان کے تیمار داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتال کے عملے اور انتظامیہ کی بے حسی نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا، کیونکہ مریضوں کو سیڑھیوں کے ذریعے اوپر نیچے جانا پڑ رہا ہے، جو خاص طور پر معذور اور بزرگ افراد کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ متاثرہ مریضوں نے شکایت کی ہے کہ لفٹ کی خرابی کی اطلاع اسپتال انتظامیہ کو بارہا دی گئی ہے، لیکن تاحال اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کوئی عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ علاج کے دوران اس طرح کی مشکلات مریضوں کی صحت پر مزید منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔ شہریوں نے حکام سے اپیل کی کہ فوری لفٹ کی مرمت اور اسپتال انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے تاکہ مریضوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا
اسلام آباد:پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو میٹا کی کالنگ اور میسجنگ ایپ واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیاکے مختلف ملکوں میں صارفین کو واٹس ایپ میسج بھیجنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس اور فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر بتایا گیا کہ انہیں واٹس ایپ پر میسج بھیجنے اور اسٹیٹس اپلوڈ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
پاکستان میں بھی صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے۔ وٹس ایپ پر بھیجے گئے پیغامات دوسرےصارفین تک پہنچنے میں تاخیرکاسامنا ہے۔
وٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات، تصاویر، فوٹیجز بھی دوسرےصارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔
میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس خلل سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کے استعمال میں بھی اسی نوعیت کی مشکلات کا بتایا ہے۔
یاد رہے کہ یہ تینوں ایپس میٹا کمپنی کی ملکیت ہیں۔
Post Views: 4