آصف زرداری اگلے ماہ چین کا دورہ کرینگے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آبا د(آن لائن)صدر آصف زرداری اگلے ماہ دورہ چین پر روانہ ہونگے، صدر کا دورہ چین تین روزہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری دورہ چین میں بیجنگ بھی جائینگے، صدر زرادری دورہ چین میں ہاربن میں ہونے والے ونٹر ایشن گیمز کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کے ہمراہ سابق وزیرخارجہ بلاول زرداری بھی ہونگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دورہ چین
پڑھیں:
لوئرکرم میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری
لوئرکرم کےعلاقوں میں شرپسندوں کےخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے، لوئرکرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اورپولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے علاقہ زاڑانہ میں بھی شرپسندوں کے ٹکھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے مطابق تمام قومی بنکرز کو بھی توڑا جائے گا، ریاست نے کُرم میں شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔