CALIFORNIA:

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں کاسٹائک لیک کے قریب جنگلات میں نئی آگ لگ گئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق آگ کے شعلے تیزی سے پھیل رہے ہیں اور پہاڑوں تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے تقریباً 25 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دیا گیا ہے۔

مزید برآں، 500 قیدیوں کو دیگر جیلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔

آگ کی شدت میں اضافے کی بڑی وجہ تیز ہوائیں بھی ہیں جس کے سبب صرف دو گھنٹوں میں پانچ ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ، ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ پر قابو پانے کے لیے آپریشنز میں شریک ہیں۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، آگ نے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا تھا اور اس کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ اس وقت بھی فائر فائٹرز کو اس آگ پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ملک بھر میں 44ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال

ملک بھر میں 44ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے انکشاف کیا ہے کہ ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا، 34 ہزار کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی میں 27 ہزار افراد نے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے نہیں پلائے، 21 اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ملک بھر سے 44 افراد سے زائد افراد نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے سے انکار کیا، ان میں سب سے زیادہ تعداد کراچی میں ہے، شہر قائد میں 34 ہزار والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے نہیں پلوائے، ضلع شری میں ایسے والدین کی تعداد 27 ہزار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 21اپریل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے، مہم کا حصہ نہ بننے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کا آپشن موجود ہے مگر میں یہ کام کرنا نہیں چاہتا۔مصطفی کمال نے کہا کہ دنیا بھر میں پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں موجود ہے، اگر آپ مہم کا حصہ نہیں بنے تو قومی مجرم کہلائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: نواب ٹاؤن میں خوفناک ٹریفک حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • واپڈا کیلیے خریدی گئی 27 ہزار 179 ایکڑ زمین محکمے کے نام منتقل نہ ہونے کا انکشاف
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • نامعلوم افراد نے 9 بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، 3 جاں بحق ہو گئے
  • رحیم یار خان: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے 2 افراد کو اغوا کرلیا، تلاش جاری، پولیس
  • کراچی: 104 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے 85 افراد جاں بحق
  • اسٹوریج کی کمی سے سبزیوں کی فصل ضائع ہونے لگی
  • ملک بھر میں 44ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
  • ہیمبرگ کے میوزیم میں آنسو گیس سے حملہ، چھیالیس افراد زخمی
  • ماڑی پور گیٹ نمبر 4 پر لُنڈا کے کپڑوں کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی