پڈعیدن ،پولیس کا نواحی علاقوں میں کریک ڈائون،7 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 7 ملزمان گرفتار،01 شاٹ گن،01 پستول، 10 رائونڈ/ کارتوسز، 8 بوتلیں وسکی شراب، 3330 گرام گٹکا اور 01 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق مورو اور پھل تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں، 2 ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔منٹھار ماچھی سے ایک شاٹ گن 5 کارتوسز اور میر محمد لاشاری سے ایک پستول 5 رائونڈ برآمد کرکے متعلقہ تھانوں پر مقدمات درج کرلیے گئے۔ جبکہ گرفتار ملزم منٹھار ماچھی 5 سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں روپوش بھی تھا۔کنڈیارو، ٹھاروشاہ اور مٹھیانی تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 5 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔واجد کندھر سے 8 بوتلیں شراب،دیدار شاہ سے 1980 گرام گٹکا،خلیل ابڑو سے 660 گرام گٹکا،رضا محمد مستوئی سے 360 گرام گٹکااورربنواز سولنگی سے 330 گرام گٹکا، برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ کنڈیارو تھانہ کی پولیس نے کارروائی کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔برآمد شدہ موٹرسائیکل تصدیق کے بعد اپنے مالک ایاز منگریو کے حوالے کی گئی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گرام گٹکا
پڑھیں:
ایف آئی اے کی سوات میں کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوایف آئی اے نے سوات میں کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موٹر وے کیلئے زمین خریداری میں بھی کرپشن کی شکایت پر انکوائری کا آغاز کیا گیا
وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزمان حوالہ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔
حکام نے ملزمان کے قبضے سے 6 کروڑ روپے سے زائد رقم بر آمد کی ہے۔