Jasarat News:
2025-01-23@05:02:04 GMT

بلوچستان حکومت کا نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف آپریشن

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان حکومت نے نان کسٹم پیڈ گاڑیوں اور منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کردیا۔حکام کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایات پر کوئٹہ، مستونگ، سوراب، خضدار، قلات، نوشکی، تربت اور نصیرآباد میں نان کسٹم پیڈ (این سی پی) گاڑیوں اور منشیات کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کردیا گیا۔ مہم میں محکمہ ایکسائز ، کسٹمز، پولیس اور لیویز کے اہلکار شامل ہیں۔ حکام کا بتانا ہے کہ یہ آپریشن 21 جنوری 2025 ء سے شروع ہوکر ایک ماہ تک جاری رہے گا، جس کے دوران غیر رجسٹرڈ اور مشکوک گاڑیوں کو تحویل میں لے کر محکمہ ایکسائز کے حوالے کیا جائے گا۔ یہ کارروائی جلد دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی۔حکام کے مطابق آپریشن کا مقصد غیر قانونی گاڑیوں کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور عوام کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع قریبی حکام کو دیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہیلتھ الائنس اور حکومت بلوچستان کے درمیان مذاکرات کامیاب
  •  لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا
  • کوئٹہ: منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار
  • آئینی بنچ نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی بے دخلیوں کیخلاف درخواست نمٹا دی
  • سپریم کورٹ نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی بے دخلیوں کیخلاف درخواست نمٹادی
  • کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان جسٹس محمد ہاشم کاکڑ ایڈیشنل ججز محمد آصف ریکی‘ محمد ایوب خان اور نجم الدین مینگل سے حلف لے رہے ہیں
  • ۔2024ء: ناجائز تعمیرات کیخلاف سب سے زیادہ آپریشن ہوئے، سعید غنی
  • پشاور سے جدہ کے مسافر کے کپڑوں میں جذب 11 کلوگرام آئس ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار
  • زیرزمین پانی کے ٹینک سے کمسن بچے کی لاش ملنے کا معاملہ، 2 افراد گرفتار