Jasarat News:
2025-01-23@04:56:09 GMT

بجلی چوروں ونادہندگان کیخلاف کوئی رعایت نہیں کی جائیگی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) بجلی چوروں و نادہندگان کے ساتھ کسی صورت بھی رعایت نہیں کی جائے گی، ڈیفالٹر صارفین اپنا قبلہ درست کرتے ہوئے بروقت بجلی کا بل فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر حیسکو قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹیو انجینئر حیسکو ڈویژن ٹنڈوآدم اختیار احمد میمن نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفالٹر صارفین سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی بروقت بل ادا کرکے اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو چیف حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری اور سرکل آفیسر نوابشاہ فرمان ڈھانی کے احکامات کے پیش نظر بجلی چوروں و نادہندگان کے خلاف پانچوں سب ڈویژنز سب ڈویژن ون ،سب ڈویژن ٹو، سب ڈویژن اڈیرو لعل سب ڈویژن، شہداد پور ون اور ٹو میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے الحمداللہ پہلے ہی روز نادہندگان کے سیکڑوں کنکشن منقطع کئے گئے اور لاکھوں روپے بقایاجات کی مد میں وصول کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو ورکرز کم وسائل کے پیش نظر انتھک محنت کررہے ہیں جو قابل ستائش ہیں اور اس آپریشن میں حیسکو ڈویژن عملہ بھی ہمراہ ہے جو بقایاجات کی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی چوری میں ملوث صارفین کے خلاف بھی کارروائی کرے گا۔ انہوں نے بجلی چوری میں ملوث پائے جانے والے صارفین اور نادہندگان سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں بروقت بل کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اور بجلی چوری سے باز آجائیں بصورت دیگرڈیفالٹر صارفین سے سختی سے نمٹا جائے گا اور حیسکو قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے تعاون سے حیسکو میں نمایاں بہتری کی امید ہے جس سے بجلی صارفین کو درپیش مسائل میں پیش رفت ثابت ہوگی ۔انہوں نے کہا ہے کہ کم وسائل کی وجہ سے حیسکو ورکرز کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم حیسکو ورکرز اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں اور جلد ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی مزید کمی کردی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا سب ڈویژن جائے گی

پڑھیں:

بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔درخواست مالی سال 2024-25 کے لیے جمع کی گئی ہے۔

درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29جنوری کو سماعت کرے گی۔
مزیدپڑھیں:مریم نواز کا طلباء کو’ لندن یونیورسٹی ‘سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ

متعلقہ مضامین

  • بجلی صارفین پر ایک ارب68 روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاریاں
  • مہنگی بجلی سے گھریلو صارفین بلکہ صنعتکاربھی پریشان، بزنس فورم
  • نیپرا میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دائر
  • بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
  • ونٹر سہولت پیکیج کے تحت آئیسکو صارفین کو 26 کروڑ 72لاکھ سے زائد کا ریلیف مل گیا
  • بجلی صارفین کے لیے مشکلات دورکرنے کی تیاریاں
  • جیلوں میں سہولیات کی عدم فراہمی برداشت نہیں کی جائیگی،علی حسن زرداری
  • بجلی کے بل میں ناجائز جرمانے کیخلاف ضعیف شخص کا احتجاج
  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، پاور ڈویژن کا نوٹس