ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی ٹنڈوجام حافظ غیور احمد نے کہا ہے کہ مولانا عبدالوحید قریشی ضلع حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی پہچان تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی تحریک اسلامی کی دعوت عوام تک پہنچانے میں گزاری۔ یہ بات انہوں نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا مولانا عبدالوحید قریشی کے انتقال سے جماعت اسلامی اپنے ایک مخلص اور بزرگ رہنما سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے اپنی پوری زندگی جماعت کے کاموں کے لیے وقف کی ہوئی تھی۔ انہوں کہا ٹنڈوجام میں ناجائز ٹول پلازہ کے قیام کے خلاف تحریک میں ٹنڈوجام کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کی اور مقدمات کا سامنا کیا انہوں نے آخری دم تک سماجی اور دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا اور ہر ایک کے کام آئے، انہوں نے کبھی یہ نہیں دیکھا کہ متاثرہ شخص کا تعلق کس جماعت اور کس طبقے سے ہے وہ ہر ایک کے لیے ایک شجرے سایہ دار تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ پروفیسر حماد علی بہادرسندھی سابق امیر جماعت اسلامی اور جنرل کونسلر عبدالحمید شیخ جنرل سیکرٹری جماعت ٹنڈوجام جنرل کو نسلر طاہر اسامہ سمیت دیگر افراد نے بھی مولانا عبدالوحید قریشی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا عبدالوحید قریشی جماعت اسلامی انہوں نے

پڑھیں:

ٹنڈو جام: الخدمت فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھوں کے آپریشن کا کیمپ لگایا جائے گا

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) الخدمت فائونڈیشن ٹنڈوجام کے جنرل سیکرٹری جنرل کو نسلر طاہر اُسامہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوجام میں25 جنوری کو مفت آئی آپریشن کیمپ لگایا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کیمپ میں آنکھوں کا مفت چیک اپ اور فیکو سرجری کی جائے گی، مفت لینس لگائے جائیں گے اور مریضوں کے بالکل مفت ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا جو لوگ اس کیمپ سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں وہ الخدمت اسپتال ٹنڈوجام واپڈا آفس کے نزد رابطہ کرکے اپنے آپ کو رجسٹرڈ کرا لیں تاکہ 25 جنوری کو پریشانی سے بچ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

  • صا حبزادہ ابوالخیر زبیر کا مولانا عبدالوحید قریشی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • عبدالوحید قریشی کے ایصال ثواب کے لیے درس قرآن کا اہتمام
  • عبد الوحید قریشی کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی، جماعت اسلامی ٹنڈوآدم
  • عبدالوحید قریشی پوری زندگی تعلیم کے فروغ کیلیے کوشش کرتے رہے، تنظیم اساتذہ
  • لاہور، علامہ شبیر میثیمی سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی ملاقات
  • ٹنڈو جام: الخدمت فائونڈیشن کے تحت مفت آنکھوں کے آپریشن کا کیمپ لگایا جائے گا
  • عبدالجمیل کی وحید قریشی ،عبدالقدوس اور قاری جمال الدین کے انتقال پر تعزیت
  • جماعت اسلامی حیدرآباد کے سابق امیر عبدالوحید قریشی انتقال کرگئے
  • دینی مدارس لاکھوں طلبہ کو مفت تعلیم دے رہے ہیں، مولانا محمد افضل