Jasarat News:
2025-01-23@05:00:19 GMT

ایس ایس پی آفس سکھر میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

سکھر(نمائندہ جسارت)ایس ایس پی آفس سکھر میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے پولیس سروس سے ریٹائر ہونے والے دو ہیڈ کانسٹیبل امیر بخش کلوڑ اور غلام مصطفی میرانی کی خدمات کو سراہا۔ ایس ایس پی سکھر نے انکی محنت اور فرض شناسی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یہ پولیس ملازمین قانون کی عمل داری کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب میں ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل امیر بخش کلوڑ اور غلام مصطفی میرانی کو روایتی اجرک شیلڈ، پھولوں کے تحائف اور بوسکی کی پھگ پہنائی گئی۔ ایس ایس پی سکھر نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور تقریب کے اختتام پر انہیں پولیس پروٹوکول کے ساتھ ان کے گھروں کوروانہ کیا۔ امیر بخش کلوڑ اور غلام مصطفیٰ میرانی نے ایس ایس پی سکھر اور تمام افسران و جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھر: ملک برادری کے تحت فلاحی کاموں کا آغاز ہو چکا

سکھر (نمائندہ جسارت) ملک برادری جماعت، ملک فلاحی جماعت اور الحق فاؤنڈیشن پنجاب کے چیئرمین ملک محمد بلال رئیس نے کہا ہے کہ انشاء اللہ اس ماہ میں رحیم یار خان شہر سے ملک برادری جماعت، ملک فلاحی جماعت اور الحق فاؤنڈیشن کے یونٹ کو شروع کرنے والے ہیں اور اس میں ہمارے ساتھ ملک برادری کے افراد کے ساتھ دیگر برادری الحق فاؤنڈیشن کے لیے ٹیم کام کر رہی ہے، انشاء اللہ ملک فلاحی جماعت اور ملک برادری جماعت کے جماعت کے پلیٹ فارم سے ملک برادری کے لوگوں کا کام کریں گے اور الحق فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے دیگر برادریوں کا فلاحی کام کریں گے، انشاء اللہ رحیم یار خان شہر سے کام کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے اور عنقریب پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی فلاحی یونٹس بنائیں جائیں گے، ان یونٹوں میں مستحق لوگوں کو جس میں لوڈر چنگچی، سولر پلیٹیس، فریج و دیگر کاروبار کے لیے بلاسود قرض فراہم کریں گے، ملک برادری جماعت، ملک فلاحی جماعت اور الحق فاؤنڈیشن کے بانی ملک محمد رضوان الحق نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں یونٹ آغاز ہونے کے بعد سب سے پہلے رحیم یار خان کی باڈی تشکیل اور یہ تمام سہولتیں مستحقین تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر: ملک برادری کے تحت فلاحی کاموں کا آغاز ہو چکا
  • کوئٹہ، ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد، اہم امور پر گفتگو
  • الخدمت کے تحت سکھر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا انعقاد
  • ایرانی پارلیمنٹ  کے اعلیٰ سطحی وفد کا دورہ پاکستان، خانہ فرہنگ کراچی میں پُروقار تقریب کا انعقاد
  • چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
  • سکھر،پولیس کی جانب سے بلڈ کیمپ کا انعقاد
  • جعفر آباد، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی شوریٰ کے اجلاس کا انعقاد
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود ڈاکٹر غلام محمد علی کا سائنٹیفک آفیسرز کی پوسٹوں پر بھرتیوں کیلئے انٹرویوز کرنے کا انکشاف
  • نارووال ، مختلف امراض کے بنیادی ٹیسٹ کرنے کیلئے سکریننگ کیمپ کا انعقاد