واشنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک ) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حف برداری کے بعد تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی جس میں مسلمانوں کی نمائندگی ایک امامِ مسجد ڈاکٹر محمد فراسر رحیم نے کی۔واشنگٹن کے نیشنل کیتھیڈرل کے چرچ میں ہونے والی تمام مذاہب کی دعائیہ تقریب میں قرآن کی تلاوت کی گئی اور اذان بھی دی گئی۔ امریکا کی دی نیشنز مسجد کے پیش امام ڈاکٹر محمد فراسر نے تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے سورہ حدید کی آیت 4 سے 7 سنائی۔ان آیات میں اللہ کی قدرتِ کمال اور کامل اختیار کے ساتھ ساتھ زمین اور آسمان کے بننے کے عمل کو بیان کیا گیا ہے۔تلاوتِ کلام کے بعد دی نیشنز مسجد کے مؤذن ڈاکٹر شیخ اکبر شریف نے اذان دی۔اس موقع پر ٹرمپ سمیت تمام شرکاء خاموشی اور احترام کے ساتھ تلاوتِ قرآن پاک اور اذام کو بغور سنتے رہے۔علاوہ ازیں واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن یوکرین مسئلے پر مذاکرات کی میز پر نہ آئے تو ممکن ہے روس پر پابندیاں عاید کروں جب کہ چین کے صدر سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین کا مسئلہ حل کرنے میں مدد کریں۔مزید برآں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے تعلقات پر طویل مشاورت کی ہے۔ صدر شی اور پوٹن نے ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد پیر کو ایک گھنٹے 35 منٹ تک وڈیو کال پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین جنگ ختم کرنے سے متعلق کوئی ممکنہ حل زیر بحث آیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

اور جنہوں نے فسق اختیار کیا ہے اْن کا ٹھکانا دوزخ ہے جب کبھی وہ اس سے نکلنا چاہیں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ چکھو اب اْسی آگ کے عذاب کا مزا جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔ اْس بڑے عذاب سے پہلے ہم اِسی دنیا میں (کسی نہ کسی چھوٹے) عذاب کا مزا اِنہیں چکھاتے رہیں گے، شاید کہ یہ (اپنی باغیانہ روش سے) باز آ جائیں۔ اور اْس سے بڑا ظالم کون ہو گا جسے اس کے رب کی آیات کے ذریعہ سے نصیحت کی جائے اور پھر وہ ان سے منہ پھیر لے ایسے مجرموں سے تو ہم انتقام لے کر رہیں گے۔ (سورۃ السجدۃ:20تا22)

ابوبرزہ اسلمی راوی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور نہ ان کے پوشیدہ عیبوں کے پیچھے پڑا کرو کیوںکہ جو کسی کی عزت کے پیچھے پڑ جاتا ہے تو اللہ اس کی عزت کے پیچھے پڑ جاتا ہے اور جس کی عزت کے پیچھے اللہ پڑجائے تو وہ اس کو گھر میں رسوا کر دیتا ہے۔ (ابوداؤد) ٭ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کے ستر ہزار لوگ بے حساب جنت میں جائیں گے۔ یہ وہ لوگ ہوں گے جو جھاڑ پھونک نہیں کراتے نہ شگون لیتے ہیں اور اپنے ربّ ہی پر بھروسا رکھتے ہیں۔ (صحیح بخاری)

متعلقہ مضامین

  • اللہ اور اس کے رسول ۖ پر ایمان لاو،ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان
  • اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ! ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان
  • ہم جنس پرستوں اور تارکین وطن پر رحم کریں! پہلی دعائیہ تقریب میں بشپ کی ٹرمپ سے اپیل
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہﷺ
  • حلف برداری کی تقریب میں ٹرمپ کے پانچوں بچے توجہ کا مرکزبن گئے
  • قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ
  •  محسن نقوی واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے،ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے
  • محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے
  • محسن نقوی امریکا پہنچ گئے، ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شریک ہونگے