کراچی (اسٹاف رپورٹر)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر کے عہدے سے جا چکے ہیں اور ان کی جگہ ٹرمپ اب امریکا کے صدر ہوں گے۔سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو اقتدار کے آخری ایام میں صدارتی حق حاصل تھا کہ وہ قیدیوں کی رہائی پر دستخط کر سکتے تھے اور انہوں نے سینکڑوں قیدیوں کے رہائی کے آرڈر جاری بھی کئے ہیں۔ لیکن افسوسناک بات یہ کہ پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کامیاب نہ ہو سکی اور وہ رہا نہ ہوسکی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیلئے امریکہ تک قانونی جنگ لڑنے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی نہ ہونے پر دکھی دل کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک وڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اپنے پیغام میں سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے تین بڑوں صدر مملکت آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر میں سے کسی نے بھی امریکی صدر بائیڈن کو فون نہیں کیا جس کی وجہ سے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی پر دستخط نہ ہو سکے۔ سینیٹر مشتاق نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کہ قوم کی حافظ قرآن بیٹی گزشتہ 22برس سے بدترین تشدد سے گزررہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 16 لاکھ لوگوں نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کی پٹیشن امریکی صدر جوبائیڈن کے پاس جمع کی گئی۔سینیٹر مشتاق کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن نے جاسوسوں کو بھی معافی دی، قاتلوں کو بھی معافی دی، بینک ڈکیتی میں ملوث افراد کو بھی معافی دی، کووڈ 19 کے خلاف امریکا میں مہم چلانے والوں کو بھی معافی دی اور ایک جنرل کو پیشگی معافی بھی دی۔ عافیہ کی معافی بھی آسانی سے مل سکتی تھی اگر پاکستان کے 3بڑوں میں سے کوئی ایک بائیڈن کے کال کر کے گزارش کرتا۔ لیکن بدقسمتی سے یہ نہ ہوسکا ہے۔مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ کلیمنسی پٹیشن ابھی بھی موجود ہے اور نئے امریکی صدر ٹرمپ بھی اسے منظور کر سکتے ہیں۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ دستیاب تمام آپشنز کیساتھ اپنی کوشش جاری رکھیں گے انہوں نے گزارش کی کہ سوشل میڈیا پر آواز اٹھائیں اور آواز اس وقت تک اٹھائیں جب تک ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان واپس نہ آجائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو بھی معافی دی مشتاق احمد خان سینیٹر مشتاق امریکی صدر کی رہائی تھا کہ

پڑھیں:

سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیق

سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیقی،نبیل توصیف،کاشف منیر،راجہ کامران،انجم وہاب،رضوان قریشی،اکرم خان کوہاٹی اور دیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو

متعلقہ مضامین

  • اللہ اور اس کے رسول ﷺ پر ایمان لاؤ! امریکی صدر ٹرمپ کی دعائیہ تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک اور اذان
  • سینئرصحافی مسعوداحمدصدیقی کی صاحبزادی ڈاکٹر زرباب کی شادی ڈاکٹر محمدعظیم کے ساتھ انجام پانے کے موقع پر سینیٹر عبدالحسیب خان،زبیرطفیل،ملک خدا بخش،سید مظہر علی ناصر،مقصود یوسفی،ڈاکٹر طحہ احمد صدیقی،مشہود علی خان،فیصل خلیل،ریحان حنیف،امتیاز شیخ،بلال احمدصدیق
  • افغان طالبان اور امریکا  میں قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک جنگجو رہا
  • افغان طالبان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ، 2 امریکیوں کے بدلے ایک افغان شہری رہا
  • 2 امریکی قیدیوں کے بدلے کیلیفورنیا کی جیل سے رہائی پانے والے طالبان جنگجو کون ہیں ؟
  • امریکی حکومت نے بڑے افغان جنگجو کو رہا کردیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف اٹھا لیا، ’اب وہ عمران خان کی رہائی کی بات کریں گے‘
  • انا للہ وانا الیہ راجعونــ:چیئرمین میٹرک بورڈ ودیگر کانعمان نظامی سے اظہار افسوس
  • عافیہ صدیقی کی رہائی, مخلوط حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کی اطلاعات