Jasarat News:
2025-01-23@05:06:16 GMT

پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس میں گیا۔ امید ہے پاکستانی حکومت کی سربراہی میں ملک مزید بہتری کی جانب جائیگا۔اسلام آباد میں چینی جشن بہاراں کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تقریب سے پاکستان اور چینی رابطے مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ دنیا کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ کراچی سے گوادر ائرپورٹ پر پہلی پرواز کا جانا سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور احسن اقبال کو اس کام پر سراہتے ہیں۔ چین اور پاکستان مل کر مزید کام بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 40 برس بعد اِن ڈور کیوں ہوئی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ امنے اپنے عہدے کا حلف کیپیٹول روٹونڈا میں اٹھا لیا۔ 40 برسوں میں یہ پہلی بار ہے جب امریکی صدر تقریبِ حلف برداری اِن ڈور ہوئی۔

حلف برداری کی تقریب ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر واشنگٹن ڈی سی میں شدید سرد موسم کے سبب منعقد کی گئی ہے۔

جمعے کے دن صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ شدید سرد موسم کے باعث انہوں نے یہ حکم دیا ہے کہ تقریبِ حلف برداری ان ڈور منعقد کی جائے جس طرح 1985 میں رونلڈ ریگن کے وقت ہوئی تھی۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ امریکا کے 45 ویں صدر بھی رہ چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اپنا گھر ٹھیک کئے بغیر قرضوں کے بوجھ سے چھٹکارا پانا مشکل ہے: وزیر خزانہ
  • پاکستانی معیشت کی بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی، چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ
  • برلن میں پاکستانی سفارت خانے میں اختیارات کے غلط استعمال کا انکشاف
  • چین روس تعلقات میں مسلسل نئی توانائی پیدا ہوئی ہے، چینی صدر
  • ایف پی سی سی آئی معیشت کی بحالی کے لیے تمام شعبوں میں اصلاحات پر اپنی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے زراعت کے ساتھ تعمیرات اور ہاؤسنگ کے شعبے پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
  • ٹرمپ کی تقریر تعمیری ، پاکستانی بڑی امید یں لگالتے ہیں : خواجہ آصف 
  • امریکی صدر ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری 40 برس بعد اِن ڈور کیوں ہوئی؟
  • عالمی بینک کی پاکستانی معیشت کی شرح نموخطے میں سب سے کم رہنے کی پیشگوئی
  • چین عالمی معیشت کے لئے مزید “سرپرائز” لائے گا، چینی وزارت خارجہ