کمیشن نہیں تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ، پی ٹی آئی کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پر بات ہوئی ہے ، اب آئین و قانون کے حق میں بولنے والوں کو اٹھایا جائے گا، ہمارے مطالبے پر جوڈیشل کمیشن نہیں بنا تو حکومت کے ساتھ مذاکرات بھی نہیں ہوں گے ۔اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب، بیرسٹر گوہر اور دیگر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کی۔ اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے بہترین احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے ساتھ تیسرا مذاکراتی راؤنڈ مکمل ہوگیا ، حکومت نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائیں گے ۔ ہم بار بار پوچھ چکے ہیں مگر حکومت ملاقات کرانے میں ناکام ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات کے مطابق اگر کمیشنر نہیں بنیں گے تو مذاکرات بھی نہیں ہوں گے ۔ القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے ۔ اس وقت جوڈیشری پر دباؤ ہے ۔ فیصلہ کٹھ پتلی عدالت نے سنایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ایک کمیٹی میں ڈیجیٹل پاکستان بل پر بات ہوئی ۔ حکومتی ممبران نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، جس کے مطابق ڈیٹا تک رسائی حاصل ہوگی ۔ بل پاس ہونے کے بعد پاکستان میں آئین اور قانون کی بالادستی کے حق میں بات کرنے والوں کو اٹھایا جائے گا ۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری ہے ، لوگ غربت میں بہت نیچے پہنچ چکے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں قانون سازی کا کم ترین وقت پاکستان میں ہے ۔ 88 دنوں میں 10 منٹ بھی قانون سازی پر بات نہیں ہوئی ۔ جتنے بھی قانون پاس ہوئے 10 منٹ کے اندر پاس کرلیے گئے ۔ ایک سال میں 130 دن سیشن ہوتا ہے مگر ہمارے پاس 88 دن ہوئے ۔پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آج انسداد دِہشتگردی عدالت میں 700 کارکن اٹک سے لائے گئے تھے ۔ بے گناہ کارکنوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا جا رہا ہے ۔ قیدی وینز میں 500 قیدی ڈال کر لائے جاتے ہیں۔ 3 ہزار سے زائد کارکنان قید ہیں، ان کے ساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک کیا جائے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کی سازش کو بے نقاب کیا ۔ شہباز شریف اس خط کو ایوان میں لے کر آئے جس کی بنیاد پر سزا سنائی گئی۔ جو جج سائیکل چور اور جیب کترے کا مقدمہ نہیں سن سکتے ، انہوں نے سابق وزیر اعظم کا کیس سنا ۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جس فیصلے کی بنیاد پر سزا سنائی گئی اس میں کوئی حقیقت ہی نہیں ہے ۔ عمران خان کا گناہ صرف یہ ہے وہ پیسہ باہر سے پاکستان لائے ۔ حسن نواز کی طرح ہر پاکستانی دیوالیہ ہو جائے میری دعا ہے ۔ مگر یہ دعا بھی ہے کہ پاکستانی حلال کا رزق کھائے ویسا حرام کا نہ کھائیں ۔ ہم عمران خان پر ہوا ہر ظلم برداشت نہیں کریں گے ، اس کی مذمت کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی نے کہا کہ عمر ایوب کے ساتھ تھا کہ
پڑھیں:
میں پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف ہوں: وزیر قانون کے پی آفتاب عالم
وزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم—فائل فوٹووزیرِ قانون خیبر پختون خوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ میں پہلے دن سے مذاکرات کے خلاف ہوں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن سے مذاکرات کر رہے ہیں وہ مذاکرات والے نہیں، جعلی ووٹوں سے آئے ہیں۔
آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ضم اضلاع سے متعلق حکومت بہت زیادتی کر رہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی: بیرسٹر گوہرچیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہماری شرط ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے 7 دن میں کمیشن نہ بنا تو چوتھی میٹنگ نہیں ہو گی۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ وفاق کے ذمے ہمارے 360 ارب روپے سے زیادہ بقایاجات ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے لیے ہمیں کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔