توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینچ تشکیل دے دیا، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل جج جسٹس راجا انعام امین منہاس سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان کیخلاف گواہی کیلئے دو سابق ملٹری سیکرٹریز طلب

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

عدالت نے اعتراضات دور کر کے درخواستوں کو سماعت کےلیے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کیلئے  خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی قائم

اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے 86 پائلٹس کے لائسنسز کی توثیق میں 2 سال توسیع کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی توسیع کی منظوری کورونا اور پاکستانی پائلٹس پر پابندی کی وجہ سے بیرون ملک سے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنا پڑیں، کابینہ ڈویژن کی سفارش پر مکمل قانونی کارروائی کے بعد عمل درآمد کیا جائیگا۔

اجلاس میں توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کیلئے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی، نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین، ممبران کی تعیناتی کے حوالے سے قواعد و ضوابط کی منظوری دی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی ذمہ داری وزارت آئی ٹی سے وزارت داخلہ کو منتقل کرنے کیلئے رولز ترمیم اور نیپرا اپیلٹ ٹریبونل کے ممبر فنانس کے طور پر ڈاکٹر عمار حبیب خان کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کو تیز کرنے اور موثر نگرانی کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکیج مستحقین تک پہنچانے کے لیے نئی مؤثر حکمت عملی بنائی جائے۔

اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 6 جنوری 2025 اور 17 جنوری 2025 کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ ٹو کیس ؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پرفریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب
  • توشہ خانہ ٹو کیس، بانی، بشری بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • توشہ خانہ ٹو کیس: بانی، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ریاست مدینہ کی بات کرنے والے پورا توشہ خانہ کھا گئے، طلال چوہدری
  • توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کیلئے  خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی قائم
  • توشہ خانہ ٹو کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے مقدمہ کی پیروی کیلئے کتنے وکلا پر مشتمل نئی قانونی ٹیم تشکیل دیدی گئی؟جانیے
  • بانی پی ٹی آئی،بشریٰ کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی
  • توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی  کے وکلا کی عدم حاضری کے باعث سماعت 23جنوری تک ملتوی 
  • پاکستانی حجاج کرام کو قربانی کیلئے کتنی رقم ادا کرنا ہوگی؟ اعداد و شمار جاری