جنرل عاصم کی کشمیر کاز سے وابستگی غیر متزلزل: شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد+ بھمبر (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ آزاد کشمیر میں دانش سکول کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوشی کا مقام ہے کہ آزاد کشمیر میں دانش سکولوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، یہ وہ سکول ہیں، جس کی بنیاد میرے قائد میاں نواز شریف کی سربراہی میں ہم نے پنجاب میں رکھی، ان دور افتادہ علاقوں کیلئے، ان ماؤں کے بیٹوں اور بیٹیوں کے لیے جو انتہائی ذہین ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسے والدین کے پاس وہ مالی وسائل نہیں تھے جس سے وہ اپنے بچوں کو پڑھا لکھا کر پاکستان کے عظیم معمار بنا سکتے، اور اگر یہ دانش سکول معرض وجود میں نہ آتے تو وہ انتہائی قابل بچے اور بچیاں اپنے دور افتادہ دیہات کی گلیوں اور محلوں کی دھول میں گم ہو جاتے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ نے موقع دیا، آج وہ بچے انجینئرز اور ڈاکٹرز بن گئے ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جو ہماری مائیں، بزرگ، نوجوان جو آزدای کی جنگ لڑ رہے ہیں، اور کشمیر کی وادی ان کے خون سے سرخ ہو گئی ہے، وہ بھی آج بہت خوش ہوں گے کہ ہمارے بچے، بیٹے اور بیٹیاں آزاد کشمیر میں علم و دانش کے گہوارے میں تعلیم حاصل کریں گے اور عظیم کشمیری اور پاکستانی بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایچی سن جیسے کالجز میں امراء کے بچوں کے علاوہ غریب کا بچہ داخلہ نہیں لے سکتا، اس سے بھی بہتر دانش سکولوں میں یتیم بچے، غریب ماں باپ کے بچے اعلیٰ ترین تعلیم حاصل کر رہے ہیں، یہی وہ نقطہ ہے جس کو اگر ہم پاجائیں تو تعلیم کا انقلاب آجائے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ایسی تعلیم و تربیت کی درسگاہوں کا جال بچھا دیا جائے گا۔ بچیوں کے لیے مکمل طور پر الگ سینٹر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ دانش سکول ان بچوں اور بچیوں کے لیے ہوگا، جن کے والدین اعلیٰ تعلیم کے وسائل مہیا نہیں کرسکتے یا خدانخواستہ جن کے والد یا والدہ اس دنیا سے کوچ کر گئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے ہدایت کی ہے کہ ایک سال میں یہاں دانش سکول چل جائے، یہ اربوں روپے کے منصوبے ہیں، 100 فیصد اخراجات وفاق برداشت کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج مقبوضہ کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر جو ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، بھارت کی فوجیں وہاں جس طرح قابض ہیں، وہاں کے بھائیوں اور بہنوں کی پاکستان نے ہمیشہ سفارتی، اخلاقی ان کو مدد کی ہے، خود آنجہانی نہرو نے کہا تھا کہ کشمیریوں کو ان کا حق دلوائیں گے، یہ ان کا وعدہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں یقین دلاتا ہوں کہ افواج پاکستان کے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی اس حوالے سے کمٹمنٹ ہے، اس کی کوئی مثال نہیں ہے، ان کی کشمیر کاز سے وابستگی غیرمتزلزل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا دل گواہی دیتا ہے کہ ایک دن کشمیر ضرور آزاد ہوگا، اور وہ آزادی کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں گے، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے معاشی چیلنجز میں آہستہ آہستہ بہتری آرہی ہے، حکومت دن رات ان مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ ہو رہا ہے، سرمایہ کار کے لیے قرضے کی لاگت میں کمی آئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی بینک نے اگلے 10 برس میں 20 ارب ڈالر مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم ڈیفالٹ سے بچ گئے، پاکستان خوشحالی اور ترقی کے سفر کی طرف تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، یہ اس لیے ممکن ہوا کہ اتحاد، اتفاق اور یکسوئی ہے، ہم نے پاکستان کی تمام مشکلات کو بڑی دلیری، حکمت سے حل کیا اور کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کنوینئر اے پی ایچ سی غلام محمد صفی، اے پی ایچ سی کے زعماء اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ انوار الحق نے کہا کہ کشمیریوں سے پاکستان کا لازوال رشتہ تاقیامت قائم رہے گا، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی کے لیے اقدامات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ایل او سی پر افواج پاکستان کی قربانیوں کی بدولت ہی ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔ بھمبر کے لیے دانش سکول سسٹم بڑا تحفہ ہے، تعمیر و ترقی، سستی بجلی، سستا آٹا فراہمی میں مدد پر وفاق کے مشکور ہیں۔ مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 5 اگست 2019 ء کی دھند کے اثرات ختم ہوچکے ہیں۔ بھارت کا جبر انجام کو پہنچے گا۔ تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا قبول نہیں۔
اسلام آباد+ تلہ گنگ (خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خصوصی اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے چین میں جدید زراعت کی تربیت کیلئے پاکستانی طلبا و طالبات کے انتخاب میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ پورٹل سے درخواستوں کی سکروٹنی کے دوران سلیکشن سے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے کمیٹی بنانے کی بھی حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس کی زرعی شعبے میں ترقی بے مثال ہے، پاکستانی طلبہ کی چین میں جدید زرعی تربیت کا پورا خرچ حکومت پاکستان اٹھائے گی۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین جانے والے طلبا و طالبات میں 10 فیصد خصوصی کوٹہ بلوچستان کے طلبا کیلئے مختص کیا گیا، چینی قیادت اور چینی یونیورسٹیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستانی طلبا کو چین میں زراعت کی جدید تربیت کا موقع دیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ1287 درخواستوں میں سے 711 طلبا و طالبات تربیت کے طے کردہ معیار پر پورے اترے، ان طلبا و طالبات میں بلوچستان اور گلگت بلتستان کے امیدوار بھی شامل ہیں۔ طلبا و طالبات کی پہلی کھیپ مارچ 2025 میں چین روانہ ہوگی۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ایم این اے سردار غلام عباس نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ سردار غلام عباس نے مطالبہ کیا کہ ضلع تلہ گنگ کو مکمل فعال کیا جائے، ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور دیگر محکموں کے سربراہان تعینات کئے جائیں، اگلے بجٹ میں ضلع تلہ گنگ کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیا جائے۔ اس کے علاوہ NA.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، شہباز شریف
بھمبر میں تقریب سے خطب میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے حق خودارادیت کے حصول تک بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی غیر متزلزل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے شہر بھمبر میں پہلے دانش سکول سنٹر آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، آزاد جموں و کشمیر میں اپنے بھائیوں کو معیاری تعلیمی سہولیات سے مستفید ہوتے ہوئے دیکھ کر خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی اور وہ بالآخر آزادی حاصل کریں گے۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے۔ وزیراعظم انوار الحق نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈے کا سہارا لے رہا ہے۔
تقریب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ امور خالد مقبول صدیقی، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزرا، ارکان آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزادکشمیر کے رہنما موجود تھے۔