بنچز اختیارات کیس کا 26ویں ترمیم سے تعلق نہیں، کوئی ویسے ڈر جائے تو الگ بات ہے: جسٹس منصور
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیار سے متعلق توہین عدالت کیس میں اٹارنی جنرل کے اعتراض پر عدالتی معاونین تبدیل ہوگئے۔ عدالت نے خواجہ حارث اور احسن بھون کو عدالتی معاون مقرر کردیا۔ عدالت عظمیٰ نے ایڈیشنل رجسٹرار سے کیس منتقل کرنے پر آج تک تحریری جواب مانگ لیا جبکہ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ اس کیس کا 26 ویں آئینی ترمیم سے کوئی لینا دینا نہیں، اگر خود سے ڈرنے لگ جائیں تو الگ بات ہے۔ سپریم کورٹ میں عدالتی بینچز کے اختیار سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔ عدالتی حکم پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین مقرر کرنے پر اعتراض اٹھاتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے وہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست گزاروں کے وکلاء ہیں۔ اٹارنی جنرل کے اعتراض پر عدالت نے مزید 2 عدالتی معاون مقرر کر دیے۔ خواجہ حارث اور احسن بھون کو عدالتی معاون مقرر کیا گیا ہے۔ رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفاع میں کہا کہ یہ سب دو ججز کمیٹی کے فیصلے سے ہوا، ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ آپ نے کاز لسٹ سے کیس کو کیوں ہٹایا تھا؟، آپ کوشش کریں آج اپنا تحریری جواب جمع کروا دیں، اس کیس کا تعلق پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے اختیارات سے ہے ناکہ 26 ویں ترمیم سے، آپ چاہ رہے ہیں کہ پلڑا بھاری نہ ہو۔ مقدمہ مقرر نہ کرنے سے معلوم نہیں نذر عباس کا کتنا تعلق ہے، نذر عباس صاحب آپ کے ساتھ بھی کچھ ہوگیا ہے ، بینچ اپنا دائرہ اختیار دیکھنا چاہ رہا ہو تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے؟۔ موجودہ کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، ویسے کوئی ڈرنے لگ جائے تو الگ بات ہے۔ ایڈووکیٹ شاہد جمال نے روسٹرم پر آکر کہا کہ ایک کیس چل رہا ہو اس کو بنچ سے واپس نہیں لیا جا سکتا۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ مطلب جب ایک کیس شروع ہو گیا تو اس کی واپسی نہیں ہے، جس پر وکیل شاہد جمیل نے جواب دیا کہ جہاں سوال اٹھے گا وہ کیس لیا بھی جا سکتا ہے، اس پر جسٹس منصور علی نے نے ریمارکس دیئے کہ سوال اس صورت میں اٹھے گا اگر کیس بنچ کے سامنے نہ ہو۔ وکیل شاہد جمیل نے جواب دیا کہ پہلے سارے کیسز سیکشن 2 کی کمیٹی کے پاس جائیں گے۔ جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ ابھی تک 2 اے کی کمیٹی کی ایکسرسائز رہی ہے کہ کمیٹی ریگولر بنچز ہی بنائے گی۔ 2 اے میں کمیٹی بنچ تبدیل کر سکتی تھی اس صورت میں جب کیس کسی کورٹ میں نہ ہو۔ ایڈووکیٹ شاہد جمیل نے کہا کہ آئینی بنچ کو جوڈیشل کمشن نے نامزد کرنا ہے، جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ سارے کیسز پہلے مرکزی کمیٹی میں جائیں گے۔ وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ سارے کیسز پہلے آئینی بنچ کی کمیٹی کو بھیجے جائیں۔ یہ معاملہ فل کورٹ کی تشکیل کے لئے کمیٹی کو بھیجا جا سکتا ہے۔ اس پر عدالتی معاون منیر اے ملک نے فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دے دی، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا ہم توہین کا کیس سنتے ہوئے فل کورٹ کا آرڈر کر سکتے ہیں؟۔ منیر اے ملک نے کہا کہ کمیٹی کے اختیار پر بالکل یہ عدالت فل کورٹ آرڈر کر سکتی ہے۔ سپریم کورٹ آنے والے کیسز کو پہلے پریکٹس اینڈ پروسیجر کی کمیٹی کو ہی دیکھنا چاہیے، تین رکنی کمیٹی کو طے کرنا چاہیے کون سے کیسز آئینی بنچ کو بھیجنے ہیں، میری رائے میں کمیٹی جوڈیشل آرڈر کو انتظامی آرڈر سے ختم نہیں کر سکتی۔ عدالتی معاون نے مزید کہا کہ پہلے کیس غلطی سے اس ریگولر بنچ میں لگ گیا تھا، اگر یہ غلطی تھی تب بھی اس پر اب جوڈیشل آرڈر ہو چکا، اب جوڈیشل آرڈرکو دوسرا جوڈیشل آرڈر ہی بدل سکتا ہے، معاملہ ہمیشہ کے لیے حل فل کورٹ سے ہو سکتا ہے۔ عدالتی معاون حامد خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی فورم عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا پابند ہوتا ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ کے استفسار پر حامد خان نے موقف اپنایا کہ عدالت 9 رکنی بینچ بنانے کا حکم دے تو عمل کرنا ہوگا۔ جبکہ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ اب تو شاید ہم دیگر ججز ہی رہ گئے ہیں۔ جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل ویسے پوچھ رہا تھا کہ ہم ججز کا حصہ ہیں؟ اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ جی بالکل آپ حصہ ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ ویسے ہی پوچھ رہا تھا کہ آج کل پتا نہیں چلتا، دیگر عدالتی معاونین کو کل سنیں گے۔ بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو جمعرات تک تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے بینچز کے اختیار سے متعلق کیس مقرر نہ کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جسٹس منصور علی شاہ نے ایڈیشنل رجسٹرار عدالتی معاونین عدالتی معاون شاہد جمیل نے جوڈیشل ا رڈر اٹارنی جنرل کے اختیار نے کہا کہ کمیٹی کے کمیٹی کو کی کمیٹی کہا کہ ا فل کورٹ سکتا ہے جا سکتا کیس کا
پڑھیں:
بینچوں کے اختیارات کے کیس کا 26 ویں ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، اگر کوئی شخص خود سے خوف زدہ ہو تو وہ الگ بات ہے: جسٹس منصور
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کے حوالے سے کیس کی سماعت نہ ہونے پر توہین عدالت کے مقدمے میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالتی معاونین کی تقرری پر اعتراض اٹھا دیا۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ توہین عدالت کے مقدمے میں عدالت کا دائرہ اختیار محدود ہے اور اس کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرنے والے کے تحریری بیان کی ضرورت ہے۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ عدالت کا مقصد یہ نہیں تھا، تاہم ہم یہ جاننا چاہتے تھے کہ کیس کیوں واپس کیا گیا، کیس کو مقرر نہ کرنے سے یہ بھی نہیں معلوم ہو سکا کہ نذر عباس کا اس معاملے سے کیا تعلق ہے۔ جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ کرمنل اور اوریجنل دائرہ اختیار کے تحت یہ معاملہ عدالت اور توہین کرنے والے کے درمیان ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے ہیں، وہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف کیس دائر کرنے والے وکلا ہیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے اس بات پر اتفاق کیا اور کہا کہ آپ کی رائے درست ہے، ہم اس پہ غور کر رہے ہیں۔
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر یہ مسئلہ ہے تو ہم اس گروپ میں سے کسی اور کو عدالتی معاون مقرر کر لیتے ہیں۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد بینچ بنانے کا اختیار اب آئینی کمیٹی کے پاس ہے، لیکن جسٹس منصور علی شاہ نے اس بات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 کا ہے، یعنی اگر کوئی بینچ اپنا دائرہ اختیار دیکھنا چاہے تو کیا وہ کیس واپس لے سکتا ہے؟
عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس سے آج ہی تحریری جواب طلب کیا، اور جسٹس منصور علی شاہ نے اٹارنی جنرل سے مذاق کرتے ہوئے کہا، “آپ مسکرا رہے ہیں، کیا آپ عدالتی معاون کے لیے کوئی نام تجویز کرنا چاہتے ہیں؟” جس پر اٹارنی جنرل نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ “نہیں، ابھی تو کسٹم ایکٹ کا مرکزی کیس آپ کے سامنے نہیں آیا۔”
اٹارنی جنرل نے مزید کہا کہ عدالت کی جانب سے اٹھایا گیا سوال توہین عدالت کے کیس میں نہیں سنا جا سکتا، جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ نذر عباس کے دفاع میں کمیٹی کے فیصلے پیش کیے گئے تھے، مگر اٹارنی جنرل نے وضاحت دی کہ نذر عباس کا تحریری جواب آنے تک رجسٹرار کا مؤقف ان کا دفاع نہیں کہلا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں بطور پراسیکیوٹر پیش ہو سکتا ہوں، تاہم قانونی سوالات پر عدالت کی معاونت 27 اے کے تحت کر سکتا ہوں۔ توہین عدالت کے مقدمے میں بطور اٹارنی جنرل میری پوزیشن مختلف ہے۔
سپریم کورٹ نے خواجہ حارث اور احسن بھون کو عدالتی معاون مقرر کر دیا، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سے تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔