لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز باقی صوبوں کے وزراء اعلیٰ کیلئے رول ماڈل ہیں اور اب پنجاب میں ترقی، خوشحالی اور امن کا دور واپس آ رہا ہے۔ پنجاب میں کسان کارڈ، الیکٹرک بائیکس، سکالرشپ، دھی رانی پروگرام کامیابی سے جاری ہیں۔ مریم نواز نے عوامی منصوبوں کا جال وسطی پنجاب سے جنوبی پنجاب سے بچھا دیا ہے۔ پنجاب میں نئی سڑکوں کی تعمیر ہو رہی، نئی الیکٹرک بسیں بھی آ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر، کینسر کی مفت ادویات کی فراہمی، مریم نواز کے تاریخی منصوبے ہیں۔ مریم نواز کا خوشحال پنجاب اور ستھراء پنجاب منصوبے بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ چار سال پنجاب کے وسائل کو گوگی، پنکی اور کپتان رجیم نے بے دردی سے لوٹا ہے۔ مریم نواز پنجاب کے لوگوں سے چار سال کی گئی ناانصافیوں کا ازالہ کر رہی ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مریم نواز

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایوان اقبال کمپلیکس میں ایک خاتون کو چیف منسٹر منیارٹی کارڈ دے رہی ہیں
  • مینارٹی کارڈ لانچ، فری اکانومی ترجیح، سیاسی عدم استحکام نے پاکستان کو نقصان پہنچایا: مریم نواز
  • مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں: عظمیٰ بخاری
  • مریم نواز باقی صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے لئے رول ماڈل ہیں، عظمیٰ بخاری
  • کلثوم نواز اور مریم نواز دسویں جماعت کے نصاب میں شامل
  • پنجاب اور ارجنٹائن ثقافتی تعاون سے مزید قریب آ سکتے ہیں: عظمیٰ بخاری 
  • کلثوم نواز و مریم نواز کی تصاویر اور ان پر مضامین دسویں جماعت کے نصاب میں شامل
  • سوشل میڈیا کی وجہ سے یہاں جھوٹ کا سیلاب آیا، مریم نواز
  • ’’تم جنگلی جانور ہو اور جانور ہی رہنا‘‘ عظمیٰ بخاری کی وزیراعلیٰ کے پی پرکڑی تنقید