ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ڈینٹل کورس کی معیاد 5 سال کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا، کونسل نے گزشتہ سال ڈینٹل کا کورس 4 سال کی بجائے 5 سال کرنے کا فیصلہ لاگو کیا تھا۔
جبکہ صدر پی ایم ڈی سی نے ڈین پمز اسپتال کی حیثیت سے رٹائرمنٹ کے بعد دوسری بار بھی ملازمت میں توسیع کرا لی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق ڈینٹل سرجنز ایسوسی ایشن کے دباؤ پر کونسل نے اپنا فیصلہ واپس لے لیا جبکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیکلٹی کی عمر کی حد مزید پانچ سال بڑھا دی۔
پی ایم اینڈ ڈی سی نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں فکلٹی کی عمر کی حد 70 سال سے بڑھا کر 75 سال کر دی، فکیلٹی کی عمر کی حد میں اضافہ و ڈینٹل کورس میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ کونسل کے 12 ویں اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم اینڈ ڈی سی کے صدر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈین پمز کی مدت میں دوسری بار اضافہ 17 جنوری کو کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والوں سے جواب طلب کرلیا۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواء جمع کرا دی گئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے، جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے نوٹس لے لیا ۔
اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے صوبائی جماعت کو حمایت کرنے والے اراکین اسمبلی سے جواب طلب کرنے کا حکم دے دیا، صوبائی جماعت سے جلد از جلد تحقیقات کر کے مرکزی جماعت کو رپورٹ دینے کیلئے کہا گیا ہے۔
Post Views: 2