لاس اینجلس کے جنگلات میں نئی آگ لگ گئی، 19 ہزار افراد کو انخلا کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلیفیورنیا کے شہر لاس اینجلس کے شمال میں جنگلات میں نئی آگ لگ گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق کاسٹائک لیک کے قریب پہاڑوں پر آگ کے شعلے اُڑ رہے ہیں، آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے 19 ہزار افراد کو انخلا کا حکم دے دیا گیا ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث 2 گھنٹوں میں 5 ہزار ایکڑ رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا۔ لاس اینجلس کاؤنٹی فائر ڈپارٹمنٹ اور اینجلس نیشنل فارسٹ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹرز اور چھوٹے طیارے بھی آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ لاس اینجلس پہلے ہی خوفناک آگ کی تباہ کاریوں سے نمٹ رہا ہے۔ 7 جنوری سے لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں اب بھی جاری ہیں، آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچاتے ہوئے تقریباً 40 ہزار ایکڑ رقبے کو خاکستر کر دیا ہے اور کم از کم 27 افراد کی جان لے لی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
کوہلی کی IPL میں ریکارڈ ایک ہزار باؤنڈریز
بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں ایک منفرد سنگ میل عبور کر لیا۔
گزشتہ روز آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کی۔
ویرات کوہلی آئی پی ایل میں ایک ہزار باؤنڈریز (چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔
کوہلی نے ایک ہزار باؤنڈریز مکمل کرنے کا سنگ میل چناسوامی اسٹیڈیم بنگلورو میں دہلی کیپٹلز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چوتھے اوور کی تیسری گیند پر اکشر پٹیل کو چھکا مار کر عبور کیا۔
کوہلی پہلے ہی آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔ جہاں تک چھکوں کی بات ہے، اس فہرست میں وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔
اس کے علاوہ کوہلی آئی پی ایل کی تاریخ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی ہیں، انہوں نے 257 میچز میں 8 ہزار 190 رنز اسکور کیے ہیں۔
Post Views: 3