Jasarat News:
2025-04-15@09:27:20 GMT

سونے کے سودوں کی مالیت 26.055 بلین روپے رہی

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی(بزنس رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں منگل کے دن میٹلز، انرجی، کوٹس اورانڈیکس کے 51.504 بلین روپیمالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 36،364 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 26.055 بلین روپے رہی۔ جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 9.085 بلین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 8.

446 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 2.387 بلین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 2.154 بلین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 1.414 بلین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 611.791 ملین روپے، ایس پی 500 کیسودوں کی مالیت 401.956 ملین روپے، کاپرکے سودوں کی مالیت 341.148 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 306.468 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 160.502 ملین روپے، برینٹ کے سودوں کی مالیت 99.481 ملین روپے اور ایلومینم کے سودوں کی مالیت 40.215 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں 31 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 57.969 ملین روپے رہی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے سودوں کی مالیت بلین روپے ملین روپے روپے رہی

پڑھیں:

اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا

اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز

کراچی:(سب نیوز)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے رواں سال مارچ کے مہینے میں تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کسی ایک ماہ میں 4 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات کا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ مارچ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے 4.1 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جو ایک ریکارڈ ہے۔

مارچ 2024 کے مقابلے میں ترسیلات 37.3 فیصد جبکہ فروری 2025 سے 29.8 فیصد زائد ہیں۔

رواں مالی سال جولائی تا مارچ مجموعی طور پر 28 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 21 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔

مارچ 2025 کے دوران سعودی عرب سے 98 کروڑ 37 لاکھ ڈالر، متحدہ عرب امارات سے 84 کروڑ 21 لاکھ ڈالر، برطانیہ سے 68 کروڑ 39 لاکھ ڈالر اور امریکا سے 41 کروڑ 95 لاکھ ڈالر موصول ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں سیکڑوں روپےکی کمی آگئی، موجودہ قیمت جانیں
  • سونے کی قیمت میں مسلسل ہوشربا اضافے کے بعد معمولی کمی
  • سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، بلند ترین سطح 340,860 پر پہنچ گیا
  • اوورسیز پاکستانیوں نے تاریخی مالیت کی ترسیلات وطن بھیج کر ریکارڈ قائم کر دیا
  • 750روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (کل) ہو گی
  • موٹروے پولیس نے 5 لاکھ سے زائد مالیت کے زیورات،2 لاکھ 30 ہزار  روپے مالک کے حوالے کر دی
  • سونا مزید  ایک ہزار 543 روپے تولہ  مہنگا‘ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • خوشاب: 1 ہزار روپے کی مالیت کے جوتے چوری ہونے پر شہری نے پولیس بلالی
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی
  • سونے کی قیمتوں نے تاریخ رقم کر دی، مقامی و عالمی سطح پر پھر اضافہ