Jasarat News:
2025-04-15@09:33:42 GMT

ہونڈا اٹلس کارکے منافع میں 295 فیصد کا زبردست اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 31 دسمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ہونڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ (ایچ سی اے آر) کا منافع 566.4 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا جو سالانہ 295 فیصد کا زبردست اضافہ ظاہر کرتا ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری ہونے والے ایچ سی اے آر کے مالیاتی گوشواروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی کا منافع گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 143.

3 ملین روپے تھا۔سہ ماہی کے دوران آٹومیکرز کی فی حصص آمدنی (ای پی ایس) 3.97 روپے رہی جو گزشتہ سال ایک روپے تھی۔منافع میں اضافے کو فروخت میں اضافے سے منسوب کیاجاسکتا ہے۔سہ ماہی کے دوران ایچ سی اے آر کی فروخت 17.85 ارب روپے رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 12.43 ارب روپے کے مقابلے میں 44 فیصد اضافہ ہے۔مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کی فروخت کی لاگت بھی 42 فیصد اضافے سے 16.2 ارب روپے تک پہنچ گئی۔نتیجتاً کمپنی کا مجموعی منافع تقریبا 60 فیصد بڑھ کر مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں 1.64 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں مجموعی منافع 1.03 ارب روپے تھا۔اس کے نتیجے میں مالی سال 25 کی دوسری سہ ماہی میں ایچ سی اے آر کا مجموعی مارجن 9.2 فیصد تک بڑھ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.3 فیصد تھا۔پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2024 میں پاکستان میں کاروں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 69 فیصد اضافے کے ساتھ 9,820 یونٹس تک پہنچ گئی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: گزشتہ سال کے اسی مالی سال ارب روپے سہ ماہی

پڑھیں:

ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ

ملک میں ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

آج منگل کے دن 11 بجے کراچی اسٹاک ایکسچینج 681 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 117071.52 تک پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیے: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ترسیلات زر مارکیٹ معیشت

متعلقہ مضامین

  • ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 600 پوائنٹس کا اضافہ
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا
  • آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
  • آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا امکان
  • حکومت کی بجٹ میں عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری؛ کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونیکا امکان
  • اسلام آباد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی ٹرانسفر فیس میں بڑا اضافہ ،الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹرانسفر فیس عائد
  • آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھانے پینے کی متعدد اشیا پر بھاری ٹیکس کا امکان
  • اسلام آباد میں گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں 20 فیصد کمی
  • تنخواہیں جمود کا شکار اور مہنگائی تاریخی سطح پر‘ تنخواہ دار طبقے کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو ا ہے.سیلریڈ کلاس الائنس