ملتان : کوہسار کرکٹ گرائونڈ میں پی سی بی انڈر 19ٹرائل کے دوران کھلاڑی شارٹ کھیلتے ہوئے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی بولرز کے چیلنج پر قابو پاتے ہوئے انگلینڈ انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کو آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ میں 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔یہ دونوں ٹیموں کا اس ٹورنامنٹ میں دوسرا میچ تھا۔ اس سے قبل انگلینڈ کا آئرلینڈ کیخلاف میچ بارش کی وجہ سے نامکمل رہا تھا جبکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان میچ میں ایک گیند بھی نہیں کرائی جاسکی تھی۔دونوں میچوں میں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا تھا۔ گزشتہ روز روز انگلینڈ انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پاکستان انڈر 19 کو پہلے بیٹنگ دی جو 18.5 اوورز میں 66 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کپتان کومل خان 12 فاطمہ خان 6 راویل فرحان صفر عریشہ انصاری 4 اور ماہم انیس صفر پر آؤٹ ہوئیں تو مجموعی سکور 5 وکٹوں پر صرف 35 رنز تھا ۔امرتھا سورن کمار نے 17 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے مطلوبہ سکور 9.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تاہم پاکستان ٹیم نے اسے آسانی سے ہدف تک پہنچنے نہیں دیا اور 33 رنز پر اس کی 4 وکٹیں حاصل کرڈالی تھیں۔ پاکستان انڈر19 ٹیم گروپ بی میں اپنا تیسرا اور آخری میچ کل آئرلینڈ کیخلاف کھیلے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25جنوری سے کھیلا جائیگا
  • سیف علی خان پر حملہ کرنے والا قومی سطح کا پہلوان نکلا
  • نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری، کس کھلاڑی کی ترقی ہوئی اور کس کی تنزلی؟
  • حیدرآباد: لطیف آباد کوہسار گرائونڈ میں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت ٹرائل کھیلے جا رہے ہیں
  • چین میں 2024 کے دوران روزگار کے 12.56 ملین  نئے مواقع پیدا ہوئے
  • آئی سی سی ویمنز انڈر19 ٹی 20 ورلڈ کپ : انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا
  • چیمپیئنز ٹرافی، سریش رائنا کس بھارتی کھلاڑی کے اسکواڈ سے باہر ہونے پر حیران ہوئے؟ 
  • چیمپیئنز ٹرافی، سریش رائنا کس بھارتی کھلاڑی کے اسکواڈ سے باہر ہونے پر حیران ہوئے؟
  • ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں ہرا دیا