ماسٹر آئل کرکٹ، ناظم آباد جم خانہ پری کوارٹر فائنل میں داخل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز عباسی جیمخانہ گراؤنڈ پر ناظم آباد جمخانہ بلوز سن کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ سن کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 204 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ خواجہ محمد حفیظ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 4 چوکوں 8 چھکوں کی مدد سے 100 ، عطا خان نے 37 اور رحمت خان نے 20 رنز بنائے۔ نجیب الرحمان نے 31 رنز دیکر 4، نعیم گل نے 18 رنز دیکر 3 جبکہ قادر خان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ناظم اباد جمخانہ بلوز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنا لیے۔ غنی سبحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 9 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 97 اور قادر خان نے 10 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 84 رنز بنائے۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب نے پاک فرمان کرکٹ کلب کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاک فرمان کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 205 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ سلمان خان نے 6 چوکوں کی مدد سے 63، امان خان نے 2 چوکوں کی مدد سے 54 ، دانش نے31 اور صابر نے 23 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 26 رنز دیکر 4 اور نوید طالب نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ینگ پاک فلیگ کرکٹ کلب نے 6 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 206 رنز بنا لیے۔ ماجد خان نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 54، محمد وسیم نے 47 ، جمشید نے ناقابل شکست 46 اور اقرار نے 24 رنز بنائے۔ عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شراکت داری نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے گا
کراچی(کامرس رپورٹر) ماسٹر کارڈ اور ا?ن لائن کھانے اور گروسری کی ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں زیر گردش کرنسی میں 11.2 فیصد اضافہ ہوا۔یہ شراکت داری نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ فوڈ پانڈا کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا کر، ماسٹر کارڈ ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو محفوظ اور فائدہ مند ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں ا?گاہ کرے گا اور ان کا استعمال بڑھائے گا۔ماسٹر کارڈ کے سینئر نائب صدر، ڈیجیٹل پارٹنرشپ ای ای ایم ای اے، محمد نانا نے کہا،””ہم اپنی عالمی مہارت کو فوڈ پانڈا کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ملا کر ملک بھر کے صارفین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید ا?سان اور سہل بنا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کو تیز کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم قدم ہے۔”فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منطقہ پراچہ نے کہا، ”پاکستان میں اسمارٹ فون کا بڑھتا ہوا استعمال اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے ملک کیش لیس سلوشنز کو تیزی سے اپنانے کے لیے تیار ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری اس تبدیلی کو تیز کرے گی اور COD صارفین کو ڈیجیٹل صارفین میں بدل دے گی۔‘‘مزید بر ا?ں،ماسٹر کارڈ اور فوڈ پانڈاکی جانب سے پیمنٹ سوئچ اقدام متعارف کرایا گیا ہے ،تا کہCOD استعمال کرنے والوںکو ا?ن لائن ادائیگیوں کی جانب تراغب کیا جاسکے۔