Jasarat News:
2025-01-23@02:43:10 GMT

بابراعظم کو آرام دینے کا وقت آگیا ہے ،باسط علی کا مشورہ

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

ملتان (اسپورٹس ڈیسک )سابق کرکٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) پر زور دیا ہے کہ وہ چیمپئینز ٹرافی سے قبل ہونیوالے ویسٹ انڈیز کیخلاف ملتان ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کو آرام دیں۔ اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ یہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، مسلسل بیٹنگ میں ناکامی کی وجہ سے انکا اعتماد خراب ہورہا ہے، اب سیریز جیتنے کے بعد بھی ہم ورلڈ ٹیسٹ چمپئین شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کررہے تو انہیں آرام دینا چاہیے لیکن پلئینگ الیون کیساتھ رکھنا ضروری ہے۔ اگر پچ پہلے ٹیسٹ جیسی رہی تو دوسرے ٹیسٹ میں انکے اعتماد کو مزید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی پی ایل کیلئے الگ پی ایس ایل کیلئے الگ قانون کیوں؟ کرکٹر بھڑک اُٹھے

انگلش کرکٹر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کیلئے 2 الگ الگ قوانین پر اپنے بورڈ پر بھڑک اُٹھے۔

انگلینڈ کے ورلڈکپ فاتح ٹیم کے رکن جیمز ونس کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مختصر ٹورنامنٹ ہے، وہاں کھیل کر پلیئرز  ڈومیسٹک سے زیادہ محروم نہیں ہوتے جبکہ آئی پی ایل طویل ٹورنامنٹ ہے، وہاں ڈومیسٹک پلیئرز کا جانا نہیں بنتا تھا۔

جیمز ونس نے سوال اٹھایا کہ آئی پی ایل کی اجازت کیوں؟ پی ایس ایل کی کیوں نہیں؟ ممکن ہےکہ قوانین میں یہ تضاد بورڈز کے باہمی تعلق کی وجہ سے ہو۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز نے پی ایس ایل کیلئے اپنے بورڈ کے احکامات ہوا میں اُڑا دیے

انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ڈرافٹ میں مزید انگلش پلیئرز پِک ہوتے تو اور پلیئرز بھی اپنا ڈومیسٹک ریڈ بال کنٹریکٹ چھوڑ دیتے لیکن پی ایس ایل ٹیموں نے این او سی کے خدشےکی وجہ سے اکثر انگلش پلیئرز کو منتخب نہیں کیا۔

جیمز ونس کا کہنا تھا کہ ای سی بی کی نئی پالیسی انگلش کرکٹرز کیلئے مددگار ثابت نہیں ہورہی بلکہ مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹر نے پی ایس ایل کیلئے آئی پی ایل کو ٹھکرادیا

خیال رہے کہ انگلش بیٹر جیمز ونس نے حال ہی میں پی ایس ایل کی خاطر اپنا ریڈ بال کنٹریکٹ منسوخ کیا ہے۔

جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے انگلش فرسٹ کلاس سیزن کو خیرباد کہہ دیا ہے اور وہ اس سال صرف ہمپشائر کی جانب سے وائٹ بال کرکٹ کھیلیں گے۔ 

مزید پڑھیں: گھر پر حملے کے بعد انگلش کھلاڑی ملک چھوڑ کر دبئی منتقل

جیمز ونس کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ہمپشائر کی قیادت سے بھی دستبردار ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ انگلش بیٹر جیمز ونس پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز کا حصہ ہیں۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25جنوری سے کھیلا جائیگا
  • بابراعظم کو آرام دینے کا وقت آگیا ہے
  • کرکٹر حسیب اللہ خان انجری سے صحت یاب ہو گئے
  • آئی پی ایل کیلئے الگ پی ایس ایل کیلئے الگ قانون کیوں؟ کرکٹر بھڑک اُٹھے
  • پاکستان ، ویسٹ انڈیز کادوسرا ،آخری ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان میں ہوگا
  • حکومتی کمیٹی نے سیکورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، فیصل چودھری
  • بیماری سے نبردآزما ونود کامبلے کی اہلیہ کرکٹر کا سہارا بن گئیں
  • حکومت کمیٹی نے اپنے بیان میں سیکیورٹی اداروں پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا، فیصل چوہدری
  • ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں ہرا دیا