امریکا ، برفباری کا 143سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، 3ہزار پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
امریکا میں شہری برف باری سے لطف اندوز ہورہے ہیں
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں لوزیانا، جارجیا، الاباما، فلوریڈا، مسی سپی سمیت 30 ریاستوں میں برفانی طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق برفباری کے دوران 6 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سب سے زیادہ برفباری الاباما میں ہوئی جہاں 143 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔فلوریڈا میں بھی شدید برفباری کے ریکارڈ ٹوٹ گئے، نیو اورلینز میں 8 انچ جبکہ مولینو میں ساڑھے 5 انچ تک ریکارڈ برفباری ہوئی۔برفانی طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث 3 ہزار 200 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں،جب کہ اسکول بند اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہوکر رہ گئیں۔ مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں افراد کو نزلہ، زکام اور بخار کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اس دوران ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا سلسلہ مزید 3 روز جاری رہے گا۔حکام کی جانب سے شہریوں کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ادھر امریکا کے علاوہ برطانیہ اور کینیڈا کو بھی برفباری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ایک ماہ کے دوران برفباری سے ان تینوں ممالک میں ہلاکتوں کی تعداد 50 سے زائد ہوگئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آج بروز پیر20جنوری2025 موسم کی صورتحال جانیں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج پیر کے روز شما لی /شمال مغربی بلوچستان، خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات، اسلام آباد اورخطہ پوٹھوہار میں تیز ہوائیں /جھکڑچلنے کے ساتھ بارش اور پہا ڑوں پر برفباری کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جز وی ابر آلود رہا۔ تاہم بلوچستان ،بالائی خیبر پختونحوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور برفباری ہوئی۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔
سب سے ذیادہ بارش (ملی میٹر ): بلوچستان :دالبندین 24،پشین 17،جیوانی 13، کوئٹہ (سٹی 13، سمنگلی 10)،گودار09،تربت 08، نوکنڈی 07،قلات 04، پنجگور01، خیبر پختونحوا:مالم جبہ ، دروش 02، دیر، چترال میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔ اس دوران زیارت 02،کوئٹہ 01جبکہ مالم جبہ اور استور میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 09،گوپس منفی06، اسکردو، مالم جبہ منفی 04، استور، ہنزہ اور پاراچنار میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔