انڈونیشیا : تودے گرنے سےہلاکتیں 19ہوگئیں‘ تلاش جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
انڈونیشیا : تودے گرنے کے باعث زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی۔ انڈو نیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جاوا کے شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارش سے شہر کی مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔ لاپتا افراد کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن کیا اور سڑک ٹوٹنے کے باعث حادثہ کے مقام پر جانے کے لیے 4 کلومیٹر پیدل چلنا پڑرہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 افراد کوگرفتارکرلیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )گارڈن سے اغوا کیے گئے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس نے 19 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ملزمان سے ٹھوس شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل ساؤتھ سید اسد رضا نے بتایا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتہ چلا ہے کہ انہیں موٹر سائیکل پر سوار ایک مرد اور خاتون اپنے ساتھ لے گئے تھے۔