Jasarat News:
2025-01-23@01:12:00 GMT

مصری وفد کی انقرہ میں اعلیٰ تُرک عہدے داروں سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں آنے والے مصری وفد نے ترکیہ کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی،جس میں علاقائی ایجنڈے کے ساتھ مذاکرات کیے گئے۔ تُرک وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پر اجلاس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ انقرہ میں نائب وزیر خارجہ برہان الدین دران نے مصری وفد کا استقبال کیا۔ اس دوران دونوں ممالک کے وفود نے علاقائی حالات پر گفتگو کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات

چین کے خلاف سخت موقف رکھنے والے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کواڈ اتحاد کے وزرا خارجہ سے ملاقات کی ہے۔

مارکو روبیو نے اپنی حلف برداری کے چند ہی گھنٹے بعد بھارت، آسٹریلیا اور جاپان کے وزرا خارجہ سے واشنگٹن میں ملاقات کی، جسے چین کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی جانب قدم قرار دیا جارہا ہے۔

محکمہ خارجہ میں ہوئی اس ملاقات میں چاروں وزرا خارجہ نے صحافیوں سے بات کرنے سے گریز کیا۔

بعد ازاں مارکو روبیو نے بھارتی ہم منصب جے شنکر سمیت کواڈ ممالک کے دیگر دو وزرا خارجہ سے ون آن ون ملاقات بھی کی۔

کواڈ سن دو ہزار سات میں قائم کیا گیا تھا، چین کی جانب سے اس اتحاد کو ایشین نیٹو بنانے کی کوشش قرار دیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ مارکو روبیو کہہ چکے ہیں کہ امریکا کیلیے چین سب سے زیادہ خطرناک دشمن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی سندھ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات
  • کیا واشنگٹن میں کواڈ اجلاس ٹرمپ کی چین پر توجہ کا عکاس ہے؟
  • وزیراعلیٰ سندھ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات
  • چین برکس شراکت داروں کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو گہرا کرنے کا خواہاں ہے، چینی وزارت خارجہ
  • امریکی وزیر خارجہ کی کواڈ اتحاد کے وزرائے خارجہ سے ملاقات
  • ایران کے اعلی فوجی جنرل کی پاکستان کے فوجی سربراہ سے ملاقات
  • پاکستان‘ نیدرلینڈ کا مشاورتی اجلاس‘ دوطرفہ‘ علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • آرمی چیف سے ایرانی ہم منصب کی ملاقات دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال 
  • آرمی چیف سے ایرانی کی مسلح افواج کے چیف کی ملاقات ،  علاقائی سلامتی،دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال