پی ٹی آئی کی سندھ میں بچوں کے اغواکے بڑھتے واقعات پرتشویش
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر نے کراچی میں مسلسل بچوں کے اغواء پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں حالیہ بچوں کے اغواء پر کراچی پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، کراچی میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے ،کراچی کے شہریوں کو اغوا کرکے تاوان مانگے جارہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نظر نہیں آتی، مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی میں کسی کی جان مال محفوظ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ، ڈی آئی جی سندھ اس پر فوری ایکشن لیں، تحقیقاتی کمیٹیاں بنا دی جاتی ہیں لیکن رزلٹ زیرو ہوتا ہے، قوم کے بچوں کے محافظ کیا کررہے ہیں عوام کہاں جائیں۔ میں اپیل کرتا ہوں سندھ پولیس سے کہ آپ کے بھی بچے ہیں خدارا عوام کا خیال کریں۔ سندھ پولیس کو صرف پی ٹی آئی کے پیچھے لگے رہنا ہے اور کوئی کام نہیں ، عوام محفوظ ہونگے تو امن وامان بہتر ہوگا عوام پہلے ہی مہنگائی کے ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ملا نثار کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی/جوڈیشل کمپلیکس میںلیاری گینگ وار کے ملزم ملا نثار کے خلاف پولیس اہلکار کے قتل سمیت تین مقدمات کی سماعت ،عدالت نے ملا نثار کی تین مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرلی ۔عدالت میں ملزم کے وکیل کا کہناتھا کہ ملا نثار کے خلاف کوئی شواہد موجود نہیں ہیں ،مقدمات میں نامزد عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں ،ملا نثار کو دیگر ملزمان کے انکشافات پر نامزد کیا گیا تھا جس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ، پولیس کا الزام ہے کہ پولیس اہلکار محمد آصف کے قتل کا مقدمہ چاکیواڑہ تھانے میں درج ہے۔