Jasarat News:
2025-01-23@01:14:34 GMT

2افغان شہریوںکی بازیابی ‘پیش رفت رپورٹ طلب

اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںدو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ,عدالت نے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ۔سندھ ہائیکورٹ میں دو افغان شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواست سماعت ہوئی جہاں درخواست گزار کاکہنا تھا کہ تھانہ سہراب گوٹھ کی حدود سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار نے فضل اور مہراب کو حراست میں لیا،دونوں کے ساتھ موبائل فونز اور دیگر چیزیں بھی لے کر گئے تھے،آٹھ موبائل فونز درخواست گزار کو واپس مل گئے ہیں، عدالت کاکہنا تھا کہ موبائل فونز کیسے واپس ملے؟ بندے کہاں ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ موبائل فونز سابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر عرفان رشید نے درخواست گزار کو واپس کیے تھے ،لاپتا شہری مہراب ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ہے ،عدالت کاکہنا تھا کہ اگر مہراب پولیس کو مطلوب ہے اسے بہر صورت گرفتار کریں،عدالت نے آئندہ سماعت پر سابق تفتیشی افسر سب انسپکٹر عرفان رشید کو طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: موبائل فونز

پڑھیں:

عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست،عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سہولیات فراہمی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کیلئے دائر کردہ درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کی درخواست پر آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 10 جنوری 2025 کا آرڈر چیلنج کیاہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے۔ ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے جبکہ اخبارات فراہم کئے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا۔ سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردئیے، عدالت نے ہدایت کی کہ جیل نمائندہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔بعدازاں عدالت نے سماعت جمعرات23 جنوری تک ملتوی کردی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سہولیات کے حوالے سے نظرثانی درخواست پر اعتراض دور کر دیاتھا جبکہ عدالت نے رجسٹرار آفس اعتراض دور کرتے ہوئے پیر کو درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس اعتراض کے ساتھ درخواست پر سماعت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چوہدری عدالت میں پیش ہوئے تھے۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ 10 جنوری کو سپیشل جج سنٹرل عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے جیل سہولیات کے حوالے سے حکم جاری کیا تھا۔ عدالت ٹرائل کورٹ حکم کے غلط استعمال کو روکنے اور قانون و آئین کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی جائے۔عدالت نے استفسار کیا تھاکہ آپ نے چیلنج کیا ہوا تھا فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم نے اس میں ٹرائل کورٹ آرڈر چیلنج کیا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست‘کمشنر کراچی سے جواب طلب
  • گھروں میں مرغیاں پالنا قانونی یا غیر قانونی؟ معاملہ عدالت پہنچ گیا
  • مرغیاں پالنے کیخلاف درخواست، بلیوں سے متعلق رپورٹ طلب
  • چوہدری پرویز الہی کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت ملتوی
  • علی امین کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر عدالت کا اظہار برہمی
  • سہولتوں کی فراہمی‘ بانی پی ٹی آئی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں متفرق درخواست
  • اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع
  • عمران خان کی سہولیات فراہمی کی درخواست،عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
  • عمران خان کی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا