دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست‘کمشنر کراچی سے جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میںدودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت ،عدالت نے کمشنر کراچی سے جواب طلب کر لیا ۔سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جہاں عدالت نے درخواست کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ بغیر اسٹیک ہولڈرز کوسنے کر کمشنر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے کہ قیمتیں نہ بڑھائے، 20 روپے بڑھا کر 220 روپے کلو کر دیا گیا ہے، سرکاری وکیل کا کہناتھا کہ ہم نے اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، عدالت کاکہنا تھا کہ ہمارے پاس حکومت کا جواب ہے ہی نہیں ہے، درخواست گزار کاکہنا تھا کہ ہمارا کیس یہ ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو بلایا جائے، سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ اب تو یہ درخواست ہی غیر موثر ہو چکی ہے، کیوں کہ دودھ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں، درخواست گزار کے وکیل کا کہناتھا کہ دودھ کی قیمتوں کا تعین ڈیری فارمز کی مشاورت کے بغیر کیسے کیا جا سکتا ہے، موجودہ قیمتوں سے ڈیری فارمز کے اخراجات ہی مکمل نہیں ہو رہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دودھ کی قیمتوں قیمتوں سے وکیل کا
پڑھیں:
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ کا پاکستان آنے کا فیصلہ
اسلام آباد:رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے امریکا میں وکیل کلائیو اسمتھ نے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرل عمر اسلم عدالت پیش نہ ہو سکے۔
دوران سماعت، وکیل عمران شفیق ایڈوکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں۔ عدالت نے عمران شفیق ایڈووکیٹ کی کلائیو اسمتھ سے مشاورت کے لیے وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔
وکیل عمران شفیق نے استدعا کی کہ کلائیو اسمتھ 4 مئی کو پاکستان آرہے ہیں، اگلی سماعت 6 مئی کو رکھ لیں۔
عدالت نے لاء افسر اور وزارت خارجہ حکام سے استفسار کیا کہ آپ کو اگر اعتراض نہیں تو ہم چھ مئی کو سماعت رکھتے ہیں۔ لاء افسر نے جواب دیا کہ ہمیں اعتراض نہیں، سماعت 6 مئی کو رکھ لی جائے۔
ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی سے متعلق کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔