مجلس یاد گارپروفیسرایوب قادری اوررنگ نوڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
کراچی (پ ر)مجلس یاد گارپروفیسرایوب قادری اوررنگ نو ڈاٹ کام کا تعزیتی اجلاس سرپرست اعلیٰ پروفیسرسعید حسن قادری کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں نگران اعلیٰ رنگ نو ڈاٹ کام ،شاعر،محقق ونقاد ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر،سی سی اوزین صدیقی،یاسمین شوکت،عبدالرؤف، محمد سعد ،عمیر قادری، طاہر قادری محمد یوسف و دیگرنے شرکت کی۔اجلاس میں سابق رجسٹرارجامعہ اردو ڈاکٹر قمرالحق،شاعر،ادیب اورجناح کالج کے استاد پروفیسراشتیاق طالب،جامعہ اردو کے لائبریرین مختاراشرف اورسینئررائٹرنزہت ریاض کی ہمشیرہ کے انتقال پر رنج وغم کا اظہارکیا گیا۔ اجلاس میں چاروں مرحومین کی مغفرت اوربلند درجاتکیلیے دعاکی گئی اورتمام پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔پروفیسر سعید حسن قادری نے کہا کہ ڈاکٹرقمرالحق، پروفیسراشتیاق اور مختاراشرف کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعلی سندھ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2025ء)وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ سے 11 نئے اسسٹنٹ کمشنرز کی ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران وزیرِاعلی سندھ نے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سندھ میں خوش آمدید کہا۔ ترجمان وزیرِاعلی سندھ کے مطابق ملاقات کرنے والے نئے اسسٹنٹ کمشنرز کا تعلق پنجاب سے ہے۔(جاری ہے)
نئے اسسٹنٹ کمشنرز سندھ کے مختلف اضلاع میں زیرِ تربیت پوسٹنگ پر ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ تربیت کے دوران آپ نے عوام کی خدمت کا تہیہ کرنا ہے، ہمارے ملک کو سب سے اچھی سرکاری مشینری کی ضرورت ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ امید ہے کہ آپ کی سول سروس میں شمولیت اچھا اضافہ ثابت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ یہ مہارت کا دور ہے، اب سول سروس میں بھی مہارت چاہیے۔