Express News:
2025-01-22@23:12:26 GMT

کراچی: ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

بن قاسم کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے تھانے کی حدود بن قاسم مری گوٹھ کے قریب ٹرین سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ محمد شاہ رخ ولد راشد احمد کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

  آتشزدگی کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ریل نے کچل ڈالا، 12 ہلاک

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں آگ لگنے کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ٹرین نے کچل ڈال, نتیجے میں 12 افراد ہلاک 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع کے پچورا ریلوے اسٹیشن پر اس وقت افراتفری مچ گئی جب پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ پھیل گئی۔ اس افواہ کے بعد ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں نے جان بچانے کے لیے ٹرین سے چھلانگیں لگانا شروع کر دیں۔ اس دوران سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس نے 12 سے زائد لوگوں کو کچل دیا۔
پشپک ایکسپریس لکھنؤ سے ممبئی جا رہی تھی، اسی وقت منماڈ سے بھوساول جانے والی کرناٹک ایکسپریس دوسرے ٹریک سے گزر رہی تھی کہ واقعہ بدھ کی شام 5 بجے پیش آیا۔ ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ کے بعد ٹرین میں سوار مسافر خوفزدہ ہو گئے اور اپنی جان بچانے کے لیے ٹرین سے کودنے لگے، اسی دوران مسافروں نے زنجیر کھینچ لی اور ٹرین رک گئی۔
بھارتی ریلوے حکام کے مطابق پشپک ایکسپریس کے کچھ مسافر نیچے اترے اور سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس سے ٹکرا گئے۔ اس دوران ایک ضلعی اہلکار نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی۔
اس دوران ٹرین سے چھلانگ لگانے کے بعد سامنے سے آنے والی کرناٹک ایکسپریس مسافروں کے اوپر چڑھ گئی۔ اس حادثے میں 8 سے 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 30 ​​سے ​​40 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب وزیر ریلوے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کی اور واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی  ۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت: آتشزدگی کی افواہ پرافراتفری‘ ریل نے 12افراد کو کچل دیا
  • کراچی: رقم کے لین دین کا تنازع، تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق
  • کراچی: جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی
  •   آتشزدگی کی افواہ پر ٹرین سے اترنے والے مسافروں کو دوسری ریل نے کچل ڈالا، 12 ہلاک
  • جاپان میں انفلوئنزا کے بڑھتے ہوئے کیسوں سے اسپتالوں پر دباؤ
  • قاسم جمال لانڈھی ٹائون چیئرمین کے معاون خصوصی مقرر
  • کراچی: پورٹ قاسم تھرمل پاور پلانٹ کے قریب تیز رفتار بس نے 4 افراد کو روند ڈالا
  • ٹرین سے چادریں اور تولیے چوری کرنے والے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
  • کراچی: کٹی پہاڑی کے قریب مبینہ مقابلہ، 7 ملزمان گرفتار