عمران کا ملٹری ٹرائل ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا ، فیصل وائوڈ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کراچی: سابق وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ملٹری ٹرائل ہوا تو حیران کن نہیں ہوگا۔
دوران انٹرویو ایک سوال کے جواب میں سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے (ن)لیگ میں شمولیت کی دعوت دی تو وہ معذرت کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انہیں ڈیل آفر نہیں ہورہی، اگر ہوئی تو ایک منٹ میں ہوجائے گی جبکہ پی ٹی آئی ٹوٹ کرختم ہوچکی ہے اور پروپیگنڈے میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، انھیں ڈیل آفر نہیں ہو رہی، فیصل واوڈا
فائل فوٹو۔سینئیر سیاسی رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دروازے کے باہر دیکھ رہے ہیں، بانی کو ڈیل آفر نہیں ہو رہی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہوگی تو وہ ایک منٹ میں ہوجائے گی۔
سینیٹر نے کہا کہ ان کا ملٹری ٹرائل ہوا تو میرے لیے حیران کن نہیں ہوگا۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا میں پی ٹی آئی کو کوئی نہیں ہرا سکتا، پی ٹی آئی ٹوٹ کر ختم ہو چکی ہے۔