افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
کابل: افغانستان سے اسلحہ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
زرائع کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق غیر ملکی اسلحے کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرتے ہوئے پکڑ لی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 8 جنوری کو غلام خان بارڈر ٹرمینل پر اسلحہ بردار ٹرک قبضے میں لیا، ٹرک سے جدید ساخت کا غیرملکی اسلحہ اور میگزین برآمد کر لیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ برآمد غیر ملکی اسلحہ میں 26 ایم 16 رائفلیں، ایم 4 رائفلوں کی 292 میگزین اور 10 ہزار سے زائد گولیاں شامل ہیں۔کلاشنکوف کی 9 میگزین، 244 گولیاں اور لائٹ مشین گن کی 744 گولیاں بھی پکڑے گئے اسلحے میں شامل ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ برآمد کیا گیا اسلحہ ٹرک میں ڈرائیور کیبن میں خفیہ مقام پر چھپایا گیا تھا، ٹرک میں اسلحے کے لیے کمپارٹمنٹس بنانا اور پیکنگ افغانستان میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق یہ ہتھیار اور گولہ بارود پاکستان میں دہشت گردی میں استعمال ہونا تھے، متعدد بار فتنہ الخوارج کے خارجیوں سے غیرملکی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ کے حکام تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، دور دراز علاقہ ہے، تاحال ایرانی حکام کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے افسران جائے وقوعہ روانہ ہو چکے ہیں۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعہ پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور پیش آیا۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دکان کا مالک دلشاد اور بیٹا نعیم شامل ہیں جبکہ جعفر، دانش اور نثار بھی قتل کیے گئے افراد میں شامل ہیں۔