سودی نظام پاکستان کی اقتصادی تباہی کا پیمانہ ہے، امیرالعظیم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے منصورہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 77برسوں سے ملک پر مسلط رہنے والے نام نہاد جمہوری و فوجی حکمرانوں نے طاغوتی قوتوں کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے نفاذ اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے، قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ پاکستان کی اصل منزل ہے، 77برسوں سے ملک پر مسلط رہنے والے نام نہاد جمہوری و فوجی حکمرانوں نے طاغوتی قوتوں کی اطاعت و فرمانبرداری کرتے ہوئے نفاذ اسلام کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں خیر کا باعث بننے والی تحریک ہے، حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ترویج کرتے ہوئے عوام الناس کی بے لوث کی خدمت جماعت اسلامی کا نصب العین ہے، جماعت اسلامی کی امانت، دیانت، خدمت خلق، آئین و قانون کی پاس داری، امت مسلمہ کے لیے درد مشترک والے اقدامات کی پوری دنیا معترف ہے اور یہی جماعت اسلامی کا طرہء امتیاز ہے۔
امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی ایوانوں میں دین اسلام کے دروازے کھولنا چاہتی ہے تاکہ عوام اپنے آئینی، قانونی، سماجی، معاشی، معاشرتی مسائل کو حل ہوتے دیکھیں۔ انھوں نے کہا کہ سودی نظام پاکستان کی اقتصادی تباہی کا پیمانہ ہے، حکومت وفاقی شرعی عدالت اور سپریم کورٹ کے سودی نظام کے خاتمہ کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کر رہی۔ معیشت کی بحالی سودی نظام کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کرتے ہوئے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
حماس اسرائیل معاہدہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے‘راشد نسیم
لاہو ر (نمائندہ جسارت) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دنیا تبدیلیوں کی زد میں ہے اور تاریخ انسانی کے بڑے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ افغانستان سے امریکی پسپائی ہو یا بنگلا دیش و شام کے انقلابات، امت کے لیے نئی صبحیں نمودار ہورہی ہیں۔ روس یوکرین جنگ اور امریکا میں ٹرمپ کی عہدہ صدارت پر واپسی بھی بڑے واقعات ہیں‘ تاہم غزہ میں حماس کی فتح اور اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ ہے اور بلاشبہ یہ پوری امت مسلمہ کے لیے روشن صبح کی نوید ہے‘ حماس کے مجاہدین نے مزاحمت کی تاریخ رقم کی اور وہ کام کیا جو اس سے قبل نصف درجن کے قریب اسلامی ممالک کی افواج نہ کرسکیں‘ اسرائیل تمام تر ٹیکنالوجی کے باوجود یرغمالیوں کا سراغ نہ لگا سکا اور بالاخر اسے معاہدہ کرکے اپنے یرغمالی رہا کرانے پڑے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد بلال اور مسجد قبا کراچی میں تربیتی ورکشاپس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسجد قبا میں ہونے والی ورکشاپ میں بلوچستان بھر سے آئے ہوئے کارکنان جماعت اسلامی نے شرکت کی۔