کراچی: نظام شمسی کے چھ سیارے ایک ہی قطار میں دیکھے گئے۔جامعہ کراچی کے شعبہ انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں نصب دوربین سےآسمان پرموجودچھ سیاروں میں سےچارسیاروں کےنظارےکیےگئے۔

جامعہ کراچی کےشعبہ اسپیس سائنس اینڈٹیکنالوجی کی چھت پرنصب ٹیلی اسکوپ سےسیاروں کے نظارے کیے گئے۔

ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق ان سیاروں میں مشتری، مریخ، زہرہ اور زحل کو انسانی آنکھ سے دیکھا گیا۔ جبکہ یورینس اور نیپچون کا نظارہ ٹیلی اسکوپ سے کیا گیا۔

ماہر فلکیات نے کہا ہے کہ آسمان میں 6 یا اس سے زیادہ سیاروں کی قطار کو سیاروں کی پریڈ کہتے ہیں۔سیاروں کی یہ پریڈ فروری 2025 کے وسط تک آسمان پر دیکھی جاسکتی ہے۔ سیارے غروب آفتاب کے 45 منٹ بعد جنوبی مشرق سمت کی طرف ایک مدار میں دیکھے گئے ہیں۔ پانچ سے دس سال بعد سیاروں کی پریڈ ہوتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیاروں کی

پڑھیں:

جامعہ کراچی میں طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری

جامعہ کراچی انتظامیہ نے طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری کردی۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں طلبہ صاف ستھرے اور مہذب کپڑے پہنیں، اشتعال انگیز، نفرت پھیلانے والے یا دھیان بھٹکانےوالے کپڑے نہ پہنیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی میں جسم کو ظاہر کرنے والے، چھوٹی آستینوں والے کپڑے نا پہنیں۔

ٹائٹ کپڑے، قابل اعتراض پرنٹ یا گرافکس والے کپڑے نہ پہنیں اور طلبہ عام چپلیں بھی نہ پہنیں۔

متعلقہ مضامین

  • جامعہ کراچی میں نصب ٹیلی اسکوپ سے سیاروں کی پریڈ کا دلفریب نظارہ
  • سیاروں کی پریڈ:نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں
  • آسمان پر سیاروں کی پریڈ نظر آنے کا امکان، فروری 2025 کے وسط تک دیکھی جاسکتی ہے، سپارکو
  • طلبا کے لیے ڈریس کوڈ کا اعلان کیوں کیا؟ جامعہ کراچی نے وضاحت کردی
  • آج سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں ہونگے
  • جامعہ کراچی نے طلبا کے لباس کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کیں
  • جامعہ کراچی نے لباس کے معاملے میں طلبا پر پابندی عائد کردی
  • جامعہ کراچی میں طلبہ کے لباس کےلئے گائیڈلائن جاری
  • 6 سیاروں کا نایاب نظارہ اس ہفتے آسمان پر آپ کا منتظر