اگر حالات ٹھیک رہے تو ہم جنگبندی کے اگلے مرحلے کیطرف جائیں گے، امریکی صدر کے نمائندہ برائے علاقائی امور
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
اپنے ایک انٹرویو میں اسٹیو ویٹکاف کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کروں تا کہ فلاڈلفیا سے غزہ میں جنگبندی کی نگرانی کرنیوالی ٹیم کے ساتھ معاونت کروں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے نمائںدہ برائے علاقائی امور "اسٹیو ویٹکاف" نے آج بدھ کے روز کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مقبوضہ سرزمین (اسرائیل) کا دورہ کریں تا کہ وہ فلاڈلفیا (فلسطین اور مصر کی سرحد پر واقع علاقہ) سے غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے ساتھ معاونت کریں اور اس بات کا یقین حاصل کریں کہ کیا حالات بہتری کی جانب جا رہے ہیں؟۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسٹیو ویٹکاف نے کہا کہ حالات بہتر ہونے کی صورت میں ہم جنگ بندی کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھیں گے۔ میں سمجھتا ہوں کہ خطے کے بہتر مستقبل میں حصہ ڈالنے کے لئے تمام فریقین کے لئے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ہمیں جنگ بندی کے حصول اور اشتعال انگیزی کے خاتمے کے لئے اپنی توانائیاں صرف کرنے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی ہے، ٹرمپ
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، سرحد سے دراندازی کو روکیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب حلف برداری سے قبل واشنگٹن میں ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ سرحدی حفاظتی اقدامات کا خاکہ پیش کریں گے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کو بچانے کی ضرورت ہے، امریکا کو ٹک ٹاک کی نصف ملکیت حاصل کرنی چاہیے، ٹک ٹاک کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کھربوں ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ بندی ہماری تاریخی کامیابی کا نتیجہ ہے، یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پہلا قدم ہے، آنے والی انتظامیہ نے تین ماہ سے کم عرصے میں یہ کامیابی حاصل کی۔
نومنتخب صدر نے کہا کہ ہم سرحد سے دراندازی کو روکیں گے، ہم امن و امان کو بحال کریں گے، تاریخی رفتار اور طاقت کے ساتھ کام کریں گے، ملک کو درپیش ہر بحران کو حل کریں گے، ہمیں یہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان سے اپنے فوجی ساز و سامان کی واپسی چاہتے ہیں۔
ٹرمپ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے قتل کیس کا ریکارڈ جاری کرنےکا وعدہ کیا اور کہا کہ آنے والے دنوں میں جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق بقیہ ریکارڈ جاری کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رابرٹ ایف کینیڈی اور مارٹن لوتھر کنگ جونیئر قتل سے متعلق ریکارڈ بھی جاری کریں گے، عوامی دلچسپی کے حامل دیگر دستاویزات بھی جاری کریں گے۔