رانا ثناء اللّٰہ : فوٹو فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذاکرات پہلی بار نہیں ہو رہے، پی ٹی آئی سے میٹنگ میں کچھ چھین تو نہیں لیں گے، ہم جواب دینا چاہتے ہیں اور آپ تیار نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہمیں بھی معلوم تھا پی ٹی آئی کے کیا مطالبات آنے والے ہیں، معلوم ہونے کے باوجود ہم نے ان کے مطالبات کا انتظار کیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریر ی مطالبات پر سب کمیٹی 2 دن میں جواب تیار کرکے پیش کردے گی، مذاکرات میں حکم نامہ نہیں ہوتا بیٹھ کر بات ہوتی ہے، جمہوری سسٹم میں مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے پر سالہا سال سے گفتگو ہو رہی ہے، آج کسی آدمی کی عزت اور کردار فیک نیوز کی وجہ سے محفوظ نہیں، ناپسندیدہ عناصر کی وجہ سے کروڑوں افراد عذاب جھیل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں کون سی جلد بازی کی گئی؟، ایکٹ کیا صحیفہ لکھا جا رہا ہے؟ 20 ترامیم کی ضرورت بھی ہوئی تو ہوجائیں گی، یہ کیسے کہہ رہے ہیں پیکا ایکٹ حکومت مخالف بات دبانے کیلئے ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رانا ثناء الل

پڑھیں:

پی ٹی آئی کو این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی: رانا تنویر

فیروز والہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھا اور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیں ہو گی اور جس نے جو غلط کیا ہے اسے اس کی بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر"ساڈی گل ہوگئی اے'' کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔ پہلے کہتے تھے ہم حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے اب حکومت کے ترلے کئے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف قانون اور اصول کے مطابق ملے گا۔ چالاکیاں نہیں چلیں گیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ذہنی طور پر ہی کسی بات میں کلیئر نہیں اور ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ 'سانوں معافی دیو'۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کونہ این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی یہ کارکنوں کی تسلی کے لیے خود ہی باتیں بناتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت 7 روز میں مطالبات پر جواب دے ورنہ چوتھی میٹنگ نہیں ہوگی، پی ٹی آئی
  • کوئی بیک ڈور ڈپلومیسی یا مذاکرات نہیں ہورہے، رانا ثنا اللہ
  • وزیراعظم نے پی ٹی آئی مطالبات پر جواب کیلیے ذیلی کمیٹی بنادی
  • حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس: پی ٹی آئی مطالبات کا سب کمیٹی جائزہ لے رہی: رانا ثناء
  • پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیماند پر حکومت تحریری جواب دے گی، رانا ثناءاللہ
  • پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر حکومت تحریری جواب دے گی، رانا ثنا اللہ
  • پی ٹی آئی کے چارٹر آف ڈیماند پر حکومت تحریری جواب دے گی، رانا ثناء
  • وزیراعظم نے پی ٹی آئی مطالبات پر غور کے لیے ذیلی کمیٹی بنادی، رانا ثنااللہ
  • پی ٹی آئی کو این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی: رانا تنویر